فاشسٹ حکومت اپنے ہوش و حواس کھوبیٹھی ہے،عمر ایوب

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنماءپی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت اپنے ہوش و حواس کھوبیٹھی ہے،کل کے احتجاج میں کوئی گملہ نہیں ٹوٹا ، ہمارے 100 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ،بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔اسلام آ باد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے اپنی بنیادی ذمہ داری نہیں نبھائی۔

ہمارے ایم این اے لطیف کھوسہ، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجاسمیت دیگر رہنماﺅں و کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کیا گیا، ہم آئین وقانون میں رہتے ہوئے اسمبلیوں اور ملک میں مظاہرے کریں گے، پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے اور رہے گی۔ دھاندلی کے ذریعے ہمارے امیدواروں کو ہرایا گیا۔

ہم انتخابات میں ہونے والی دھاندلی پر خاموش نہیں بیٹھی گے اور ملک بھر میں پرامن احتجاج جاری رکھیں گے ۔

قومی اسمبلی میں ہماری 180سیٹیں بنتی ہیں۔ 9 فروری کو فارم 45 تبدیل کرکے فارم 47 بنائے گئے، 9 فروری کو ملک بھر دھاندلی کا ورلڈ ریکارڈ دیکھا گیا۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ون حکومت ملک میں مہنگائی کا سیلاب لائی تھی ۔ملک پر دوبارہ پی ڈی ایم ٹو ٹولہ کو مسلط کر دیا گیا ہے یہ لوگ اب بھی عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دیں گے اور ملک میں طوفان کا سیلاب لائیںگے ۔

انہیں عوام سے کوئی غرض نہیں ان کا مقصد صرف اقتدار کی سیڑھی چڑھنا تھا ۔الیکشن میں جس طرح عوامی کی جانب سے پی ٹی آئی کو دئیے گئے مینڈیٹ کو چھینا گیا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے ایک بار پھر بند کمروں میں بیٹھ عہدوں کی بندر بانٹ کر لی ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ آئندہ چند روز میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب غیر آئینی ہیں۔ یہ لوگ اپنی سیٹیں ہار گئے تھے ۔رات کے اندھیروں میں ان کو زبردستی جتوایاگیا ہے ۔ہم اپنے حق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ہم جمہوری لوگ ہے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی آواز کوبلند کرتے رہیں گے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین نے روسی فوج کو تباہ کرنے کے لیے شہریوں کو نشانہ بنایا: ماسکو

🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کی حکومت اور اس کے مغربی اتحادیوں کی جانب

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مظاہرے سے قبل سخت حفاظتی اقدامات

🗓️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حامیوں

روس کا اپنی معشیت مضبوط کرنے کا نیا انداز؟

🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے اس ملک کی حکومتی اور شہروں

بجلی بلوں پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا

🗓️ 30 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی

ریاض، مصر اور امارات پر اردنی جماعتوں کا رد عمل

🗓️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:اردنی نیشنلسٹ پارٹی کے سکریٹری جنرل ضعیف اللہ فراج نے المیادین

صیہونی حکومت کی انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش

🗓️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:  مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق بحرین میں اسرائیلی سفارت خانے

نفتالی بینٹ کی کابینہ تباہی کے دہانے پر ہے: رائٹرز

🗓️ 14 جون 2022سچ خبریں:   وزیر اعظم نفتالی بینٹ کی جانب سے کنیسٹ میں سیکیورٹی

آٹا اسکیم کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا زیادتی ہے، شاہد خاقان عباسی معذرت کریں یا ثبوت دیں، عامر میر

🗓️ 30 اپریل 2023 لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے