?️
لاہور: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف لوگوں کو تقسیم نہیں کررہی بلکہ جوڑ رہی ہے، سب کیلئے اچھا یہی ہوگا تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے جو نتائج آئے ہیں ان میں لارجر سنگل پارٹی تحریک انصاف ہے، اس کے مینڈیٹ کا احترام کیا جانا چاہیئے، پی ٹی آئی کو عوامی مینڈیٹ ملا ہے تو تسلیم کرکے اس کی سیٹیں اسے دی جائیں، ان کو خواتین کی مخصوص نشستیں بھی دینی چاہئیں۔
مشاہد حسین سید نے کہا کہ تحریک انصاف ایک ایسی پارٹی ہے جس کو نوجوان اون کرتے ہیں، وفاق کو مضبوط کرنے میں پارٹی کا بہت اہم کردار ہے، پی ٹی آئی کا جلسہ ہوتا ہے تو قومی ترانہ شروع ہوتا ہے، وہاں قائد اعظم کا ذکر ہوتا ہے پھر علامہ اقبال کا ذکر کیا جاتا ہے، یہ وفاق کیلئے اچھی علامت ہے، یہ جماعت تو لسانی یا کسی بھی اور بنیاد پر تقسیم نہیں کر رہی بلکہ یہ تو جوڑ رہے ہیں۔
اسی طرح سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کا سب سے پہلے مطالبہ بھی میں نے ہی کیا، عام انتخابات کے بعد اب عام معافی دی جانی چاہیے، عمران خان کو رہا کیا جائے کیوں کہ وہ سیاسی قیدی ہیں انہیں عام معافی دی جائے، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں نواز شریف کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، اس سے قبل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت جاوید ہاشمی و دیگر سیاسی قیدیوں کیلئے آواز بلند کرتا رہا ہوں اور ہمیشہ یہ مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی قیدیوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔
انہوں نے ایوان بالا میں اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اداروں کے ساتھ سیاسی لوگوں کے تعلقات ٹھیک ہونے چاہئیں، ٹکراﺅ کی سیاست سے نقصان ہمیشہ ملک کا ہوتا ہے، سی پیک منصوبہ گیم چینجر ہے اور اس منصوبے کی پایہ تکمیل سے پاکستان میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، سی پیک کی افادیت کے بارے میں ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو بتانا چاہیئے کہ اس منصوبے سے پاکستان کی ترقی جڑی ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کے متضاد پیغامات؛ ایران کے ساتھ مذاکرات یا دباؤ کا کھیل؟
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران کے ساتھ حالیہ غیر مستقیم مذاکرات کے دوران امریکہ
اپریل
ہیگ ٹریبونل کا فیصلہ قانون کی حکمرانی کے لیے فیصلہ کن فتح
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:اس ملک کی حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ
جنوری
ہم نے فیصلے کرلیے اب وفاقی حکومت فیصلہ کرے:فواد چوہدری
?️ 3 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم
دسمبر
ایران کے خلاف صیہونی حکام کی بیان بازی
?️ 10 جولائی 2026سچ خبریں: صہیونی ریژیم کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کے شدید
جولائی
اسرائیلی فوجی غزہ میں رکنے کے لئے تیار نہیں
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Yedioth Aharonot نے رپورٹ کیا ہے کہ بند دروازوں
نومبر
امریکہ عراق سے کیسے نکلے گا؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں: عراق کے النجباء مزاحمتی گروپ نے امریکہ کو ہتھیاروں کے
اگست
مہنگائی سے متعلق وزیر خزانہ شوکت ترین کا اہم بیان
?️ 16 اکتوبر 2021واشنگٹن(سچ خبریں) واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین
اکتوبر
فرانس میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں پر پابندی
?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:فرانس کی حکومت نے اسرائیل کی خدمت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں
مئی