🗓️
لاہور: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب و رہنما تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔
میڈیا کے مطابق پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کی۔
عدالت نے پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے 11 مارچ کو طلب کرلیا۔
عدالت نے پراسیکیوشن کو تمام ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کرنے کی ہدایت دی اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس 19 ستمبر کو پرویز الہٰی کو اس مقدمے سمیت محمد خان بھٹی کی غیر قانونی تعیناتی کے معاملے پر دوبارہ میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔
اس سے قبل چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ کے ایک ہفتے تک جاری رہنے والے محاصرے کے بعد یکم جون کو انسداد بدعنوانی اسٹیبلشمنٹ کی ایک ٹیم اور پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔
انسداد بدعنوانی اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) کے مطابق پرویز الہٰی اختیارات کے ناجائز استعمال اور ترقیاتی فنڈز میں غبن سے متعلق کیس میں مطلوب تھے۔
اے سی ای کے ترجمان کے مطابق غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 کے 12 افسران کو میرٹ کے خلاف بھرتی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلٰی پنجاب نے گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے نتائج تبدیل کیے، اس سلسلے میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
4 جون لاہور کی سیشن کورٹ نے غیر قانونی تقرری کیس میں پرویز الٰہی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، 20 جون کو چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور ہوگئی تھی۔
بعد ازاں 19 ستمبر کو پرویز الہٰی کو اس مقدمے سمیت محمد خان بھٹی کی غیر قانونی تقرری کے معاملے پر دوبارہ میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔
28 اکتوبر کو اے سی ای نے لاہور کی ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کو بتایا کہ انہوں نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کے گھر سے مبینہ طور پر 41 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں۔
7 نومبر کو انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی تقرریوں کے کیس کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اگلی سماعت پر تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا۔
16 نومبر کو غیرقانونی تقرریوں کے کیس میں پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی گئی، یکم دسمبر کو لاہور کی سیشن عدالت نے ان کو ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ہمیں امریکہ اور یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے:صیہونی حکومت
🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:القدس بٹالینز کی میزائل یونٹ کمانڈر کی شہادت کے ردعمل میں
مئی
اسمبلی انتخابی اصلاح پر بحث کرے گی
🗓️ 19 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد
مئی
میں نیوٹرلزسمیت اسٹیک ہولڈرزسے بات کرکے روس گیا تھا۔عمران خان
🗓️ 19 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک
جون
صیہونی حکومت کے وحشیانہ کے جرائم کی بین الاقوامی رپورٹ
🗓️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے
اکتوبر
افغان صحافی یونین ابوعاقلہ کو انصاف دلانے کی کوشش کرنے والی عالمی تنظیم میں شامل
🗓️ 31 مئی 2022سچ خبریںافغانستان کی صحافی یونین مختلف ممالک کے صحافیوں اور انسانی حقوق
مئی
صیہونی کمپنی پر سائبر حملہ؛لاکھوں طلبا کی معلومات چوری
🗓️ 28 جون 2021سچ خبریں:قابض صیہونی حکومت کی ایک ایسی کمپنی سائبر حملے کا شکار
جون
ہنگو: فوجی پوسٹ پر دہشت گردوں کی حملہ، ایک سپاہی شہید
🗓️ 20 اکتوبر 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی
اکتوبر
پاکستانی حکام کا ایران سے گیس پائپ لائن کی تکمیل پر زور
🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:بدھ کو پاکستانی صنعتکاروں کے ساتھ ملاقات میں قریشی نے اس
مئی