🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال عالمی نظام کی مکمل ناکامی ہے۔
اسلام آباد میں پاکستانی ہم منصب اسحٰق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتےہیں، وزارت خارجہ میں ہمارے استقبال پر وزیر خارجہ کا مشکور ہے، سعودی عرب پاکستان سے اپنے برادرانہ تعلقات کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا دورہ انتہائی مثبت پیش رفت ہے، ہم پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر دیکھ رہے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے درجنوں شعبے موجود ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستان اور سعودی عرب میں تعمیری گفتگو ہوئی، اس کا فالو اپ کریں گے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ میں ہمارے استقبال پر وزیر خارجہ کا مشکور ہوں، پاکستان سے برادرانہ تعلقات کو عزت کی نگاہ سے دیکھتےہیں، ہمارا دورہ انتہائی مثبت پیش رفت ہے، پاکستان کےمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کےموقع دیکھ رہے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے درجنوں شعبے موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کے نتائج آنے والے وقتوں میں سامنے آئیں گے، پاکستان اور سعودی عرب مل کر باہمی مفاد حاصل کر سکتے ہیں، ہم نے باہمی دلچسپی اورعلاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، غزہ کی صورتحال بین الاقوامی نظام کی مکمل ناکامی ہے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، سعودی وفد کا پرتپاک استقبال کرکے بہت خوشی ہورہی ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مشکور ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں مختلف شعبوں سے متعلق تبادلہ خیال ہوا، پاکستانی حکومت اور عوام میں سعودی عرب کے لیے بہت احترام ہے، سعودی عرب کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتےہیں۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب سے آئی ٹی،معدنیات،زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات ہوئی، سعودی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے، سعودی عرب کو باضابطہ طور پر آئی سی ایف سی سے متعلق آگاہ کیا، پاکستان میں سرمایہ کاری کے موقع سے سعودی عرب بھرپور استفادہ کرےگا۔
مشہور خبریں۔
یورپ جاتے ہوئے کتنے بچے مر گئے؟
🗓️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال تقریباً 300
جولائی
وزیراعظم کی احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری
🗓️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر نے اپنے مشیر
دسمبر
کورونا : ایک دن میں 1600 کیسز رپورٹ
🗓️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان میں اپنے
جنوری
ہم نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے!: انگلینڈ
🗓️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اعلان کیا کہ وہ غزہ
نومبر
ترکی کا 2024 کا بجٹ کیسا ہے؟
🗓️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: پیپلز ریپبلک پارٹی کے نمائندے نے آئندہ سال کے بجٹ
دسمبر
سری لنکا میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ
🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں:سری لنکا کی معاشی بدحالی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر
اگست
اقوام متحدہ میں روسی نمائندے نے صہیونی نمائندے کو کیا کہا؟
🗓️ 13 مئی 2024سچ خبریں: آج ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے نمائندے
مئی
تنازعات کے حل کیلئے سفارتکاری پر یقین رکھتا ہوں: وزیر اعظم
🗓️ 27 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ
فروری