عید پر رشتے داروں کو گھر آنے کی دعوت نہ دیں: وزیرِ اعلیٰ سندھ

بھارتی ڈیلٹا کے پھیلاؤ میں تیزی، سندھ حکومت نے پابندیاں لگا دیں

کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس سال عید الفطر پر رشتے داروں کو اپنے گھر آنے سے روکیں اور انہیں اپنے گھر کی دعوت نہ دیں اگر احتیاط نہیں کریں گے تو عید کے بعد صورتحال خراب ہو جائے گی۔

ترجمان کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی میں کورونا وائرس کی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام سے یہ اپیل کی ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کا اس ضمن میں مزید کہنا ہے کہ اگر احتیاط نہیں کریں گے تو عید الفطر کے بعد صورتِ حال خراب ہو جائے گی۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا ہے کہ گزشتہ سال عید الفطر پر عوام کے میل جول کے باعث کورونا وائرس کے 30 فیصد کیسز بڑھ گئے تھے۔ دوسری جانب وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں قائم کیئے گئے کورونا وائرس کے ویکسینیشن سینٹر کو عید کے دوران کھلا رکھنے کی ہدایت کر دی۔

ترجمان کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کراچی میں کورونا وائرس کی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ عید کے بعد حیدر آباد، میر پور خاص اور دیگر اضلاع میں ویکسینیشن سینٹرز قائم ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں جہاں بھی ویکسینیشن یونٹس قائم ہیں اُنہیں عید پر کھلا رکھیں۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ سال عید پر عوام کے میل جول سے 30 فیصد کیسز بڑھ گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے