عمران خان کے ساتھ ہیں جبھی تو وہ وزیراعظم ہیں:خالد مقبول صدیقی

?️

کراچی (سچ خبریں) ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم تحریک عدم  اعتماد پر بات کرنے نہیں آئے تھے،وزیراعظم عمران خان اپنا وعدہ نبھانے آئے تھے انہوں  کہا ہے کہ عدم اعتماد کو چھوڑیں، ہمیں اس نظام پر ہی اعتماد نہیں،عمران خان کے ساتھ ہیں جبھی تو وہ وزیراعظم ہیں۔

ایم کیوایم کو سیاسی دفاتر کی ضرورت نہیں، نائن زیرو ہمارا ہی نہیں ہے ان سے کیا مانگیں؟ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے آج رابطہ ہی نہیں کیا۔

خالد مقبول صدیقی نے ایک سوال کیا آپ وزیراعظم کا ساتھ دیں گے؟ کے جواب میں کہا کہ عمران خان کے ساتھ ہیں جبھی تو وہ وزیراعظم ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیوایم عامر خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج بہادر آباد مرکز آئے تھے، وزیراعظم عمران خان سے کوئی شکوہ شکایت نہیں کی، وزیراعظم عرصے بعد آئے ہیں جو اچھی بات ہے،وزیراعظم سے ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم مرکز کی بحالی کا علم نہیں، حکومت کے اتحادی  ہیں لیکن آپشنز کھلے ہوئے ہیں، ملک کو ترقی کی جانب لے جانے کے لیے سب نے کردار ادا کرنا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے ایم کیوایم اراکین سے ملاقات کی، وزیراعظم نے ایم کیوایم کے 4 رہنماوں سے فردا ًفردا ًہاتھ ملایا، وزیراعظم نے مصافحہ کے بعد خالد مقبول صدیقی کا ہاتھ تھامے رہے، وزیراعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم کا کوئی رکن سندھ اسمبلی شامل نہیں، وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے4 اراکین سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ، بلال غفار، خرم شیرزمان اور ارسلان تاج ہیں، وزیراعظم عمران خان اور ایم کیوایم وفد کے درمیان 25 منٹ تک بہادر آباد مرکز ملاقات ہوئی۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے مریض اور زخمی آہستہ آہستہ موت کے شکار 

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں:  غزہ پٹی میں اسرائیلی ریاست کی نسل کشی اور ظالمانہ

مغربی پٹی پر خاموش قبضہ

?️ 30 جون 2026سچ خبریں:غزہ جنگ کے دوران اسرائیل مغربی پٹی میں خاموش انداز میں

جاپان نے 57 شخصیات اور 6 روسی کمپنیوں پر پابندیاں لگائیں

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:   یوکرین کی موجودہ صورتحال کے بہانے جاپانی حکام نے روسی

آذربائیجان میں امریکی سفیر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان میں امریکی سفیر مارک لیبی نے باکو میں

نگران وزیر اعظم کا دورہ امریکا ’بڑی ملاقاتوں‘ کے بغیر اختتام پذیر

?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز

امریکہ کی طرف سے ایران کی بحری ناکہ بندی، جنگ بندی کی خلاف ورزی اور غیر قانونی ہے: بقائی

?️ 20 اپریل 2026 سچ خبریں:اچاچایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ

برنہم کی جیت اسٹارمر کی سیاسی زندگی کے لیے خطرہ 

?️ 19 جون 2026سچ خبریں: مینچسٹر کے میئر نے انگلینڈ کے مقامی انتخابات کو وزیراعظم

افغانستان میں پولیو ورکرز پر حملے، متعدد افراد ہلاک ہوگئے

?️ 16 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کی جانب سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے