?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست 20 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری محمد ساجد کی درخواست پر عمران خان نااہلی کیس 20 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے جس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کریں گے۔
ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے 20 دسمبر کو کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ بھی جاری کردی۔
خیال رہے کہ عدالت نے شہری محمد ساجد کی درخواست پر عمران خان، الیکشن کمیشن، وفاق کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
قبل ازیں شہری کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نے اپنے بچوں کی تفصیلات میں 2 بچوں کا ذکر کیا جبکہ ایک کی معلومات چھپائیں۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت کاغذاتِ نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 (ون) (ایف) کے تحت بطور رکنِ اسمبلی نااہل قرار دے۔
عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا، تاہم گزشتہ سماعت میں عدالت کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری ساجد محمود کی درخواست پر عمران خان، الیکشن کمیشن اور وفاق کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کیا تھا۔
نوٹس میں تمام فریقین سے مذکورہ درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق 2 ہفتےکے اندر اندر جواب طلب کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کا ایف آئی اے قوانین کے تحت ٹرائل شروع
?️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پاکستان تحریک
ستمبر
فیس بک کے ’کمیونٹی نوٹس‘ میں مزید فیچر متعارف
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے کراؤڈ سورسڈ فیکٹ چیکنگ
ستمبر
عراق میں ترکی کی موجودگی کے حیرت انگیز اعداد و شمار
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق ترکی نے اپنے اہداف کے حصول کے
اپریل
وزیر دفاع خواجہ آصف کا بی بی سی کو انٹرویو
?️ 11 مئی 2022 اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے رواں سال نومبرسے پہلے نگران
مئی
پاکستانی صدر کا عراق کے ساتھ دفاعی تعلقات اور زیارتوں کی سہولت پر زور
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے عراق کے صدر اور
دسمبر
تل ابیب حکومت کے وجود کو برقرار رکھنے کے لیے مغرب کا محتاج
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: مغربی ایشیائی خطے میں صیہونی مجرمانہ حکومت کی طرف سے
اگست
28 drown in India bus crash, many of them children
?️ 6 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں اسرائیلی مصنوعات، عوام میں شدید غم و غصے کی لہر پیدا ہوگئی
?️ 26 مارچ 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں اسرائیلی مصنوعات کے
مارچ