عمران ریاض کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے صحافی اور وی لاگر عمران ریاض کا نام پروویشنل نیشنل آئیڈینٹیفیکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے عمران ریاض کی پی این آئی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پنجاب حکومت اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے سماعت کے دوران جواب جمع کروایا جس میں ایف آئی اے نے عدالت کو مطلع کیا کہ درخواست گزار کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکال دیا گیا ہے اور استدعا کی کہ درخواست خارج کی جائے۔

عمران ریاض کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے، عدالت ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ایف آئی اے نے 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کے 746 رہنما اور کارکنوں کے نام پی این آئی ایل میں ڈال دیے تھے۔

گزشتہ برس 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں پُرتشدد مظاہروں کے 2 روز بعد عمران ریاض کو 11 مئی کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے بیرونِ ملک جاتے ہوئے مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) رولز کے تحت گرفتار کر کے کینٹ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تھا اور بعد ازاں سیالکوٹ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد عمران ریاض کو آخری بار تھانہ کینٹ اور بعد ازاں سیالکوٹ جیل لے جایا گیا تھا، انتظامیہ کی جانب سے 15 مئی کو عدالت کو بتایا گیا تھا کہ اینکر پرسن کو تحریری حلف نامے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ غائب ہوگئے تھے۔

بعد ازاں 25 ستمبر کو عمران ریاض خان اپنے گھر واپس پہنچ گئے تھے جس کے بعد وہ اپنے خلاف کیسز میں عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں۔

پروویشنل نیشنل آئیڈینٹیفیکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) ایک ایسی فہرست ہے جس میں ایف آئی اے بیرون ملک سفر سے روکنے کے لیے کسی شہری کا نام ایک مہینے کے لیے شامل کر سکتا ہے، جو مزید 30 دن کے لیے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان: نوشکی کی سرحد پر پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان مسلح تصادم

?️ 7 اکتوبر 2024 نوشکی: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع نوشکی کی سرحد پر اتوار کو

اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو پی ڈی ایم الیکشن لڑے گی، وفاقی حکومت کا فیصلہ

?️ 17 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے اگر پاکستان تحریک

شام میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی: اقوام متحدہ میں سعودی ایلچی

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے

اپوزیشن کا ملکی مفاد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اپوزیشن والے عمران خان کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں:شاہ محمود

?️ 24 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

ٹرمپ کی کابینہ کے امیدوار؛ جی حضوری کرنے والے

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: دو ہفتے قبل ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی تمام آٹھ سوئنگ

امریکہ یمن میں ہتھیار بھیج رہا ہے: انصار اللہ

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:   یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن

ہندوستان میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی پر اسلامی تعاون تنظیم کا اظہار تشویش

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:اسلامی تعاون تنظیم نے ہندوستان میں مسلم طالبات کو حجاب سے

پی آئی اے کی نجکاری میں حائل آخری رکاوٹیں بھی ختم

?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت، مقامی بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں  نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے