عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، تاہم آزاد مبصرین نے خبردار کیا کہ اس سے سیاسی بحران مزید بڑھے گا۔

اس حوالے سے تبصرے کے لیے رابطہ کیے جانے پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں عمران خان اور دیگر سیاست دانوں کے خلاف مقدمات اندرونی معاملہ ہیں، ہم دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

امریکی اراکین پارلیمنٹ اس حوالے سے خاموش نظرآئے، جو عموماً عمران خان اور ان کی سیاست کی حمایت کرتے ہیں، تاہم سیاسی مبصرین اور تھنک ٹینک کے ماہرین نے زیادہ کھل کر رائے دی۔

واشنگٹن کے ولسن سینٹر میں جنوبی ایشیائی امور کے اسکالر مائیکل کوگلمین نے ٹوئٹ کیا کہ ’کچھ عرصہ قبل پاکستان کا سیاسی بحران ذرا کم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا تھا، حکومت نے عہدہ چھوڑنے اور انتخابات کی تیاری کے لیے نگران حکومت کو راستہ دینےکا وعدہ کیا تھا، لیکن اب عمران خان کی دوبارہ گرفتاری کے بعد انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے۔‘

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ایک وزیر اعظم کو اقامہ پر سزا سنائی گئی اور اب دوسرے وزیراعظم کو کلائی کی گھڑی بیچنے پر، سیاست دان ایسے معمولی معاملات پر بدنام ہو جاتے ہیں جبکہ ’دوسرے‘ اس سے زیادہ سنگین الزامات کے باوجود فرار ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سیاست دان استعمال ہوتے رہتے ہیں اور پھر عمران خان کی طرح ضائع ہو جاتے ہیں، ہم اسی طرح دائروں میں گھومتے رہتے ہیں۔

گزشتہ روز لندن میں عمران خان کے کئی حامی ان کی گرفتاری کے خلاف پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوئے۔

پی ٹی آئی کے ایک نمایاں کارکن شایان علی نے عمران خان کے حامیوں سے گزشتہ روز سہ پہر لونڈیس اسکوائر میں پاکستان مشن کے باہر جمع ہونے کو کہا تھا، بارش کے باوجود پی ٹی آئی کے حامی سفارت خانے کے باہر جمع ہوئے اور عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔

مشہور خبریں۔

ڈراموں میں شادی شدہ خواتین کو غیر مرد سے معاشقہ کرتے دکھایا جاتا ہے، نادیہ خان

?️ 1 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے پاکستان ڈراموں

سعودی عرب کے بارے میں نیتن یاہو کے بیانات پر حماس کا ردعمل

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: تحریک حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم

نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کا حتمی نوٹس جاری

?️ 15 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نسلہ ٹاور کو خالی کرانے

مغربی دنیا کی نام نہاد جھوٹی جمہوریت

?️ 21 اگست 2021(سچ خبریں) مغربی دنیا جو جہاں پر بھی شکست اور ذلت آمیز

امریکہ ایران اور روس کو تنہا کرنے میں کیوں ناکام ہے؟

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی بالا دستی کے مخالف ممالک کو الگ تھلگ کرنے کی

امریکہ کو کہاں سے سبق لینا چاہیے تھا؟امریکی سنیٹر کی زبانی

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر کرس مورفی نے کہا کہ امریکہ کی کوئی

پراسرار ڈرونز پروازوں کے باعث نیو یارک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی پروازوں میں رکاوٹ

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:نیویارک کے گورنر نے اعلان کیا ہے کہ مشکوک ڈرونز کی

غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے رہائشی علاقوں کے خلاف صہیونی فوج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے