?️
لاہور: (سچ خبریں) آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری قانونی عمل ہے،عدالت اگر حکم دے گی تو عملدرآمد کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سابق وزیراعظم سے زیادہ سکیورٹی دے رہے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی جب ہائیکورٹ پیشی کیلئے آئے،وہاں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
پولیس عدالت کے نوٹس لے کر کسی کے پاس جاتی ہے،عدالتی حکم پر پولیس نے نوٹس وصول کروایا لیکن پولیس کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کی جانب سے تھریٹس آتے رہتے ہیں،ہماری پالیسی ان تھریٹس کو ہٹ کرنے کی ہے۔ یاد رہے کہ پولیس پر تشدد کے الزام میں عمران خان سمیت 150 افراد کیخلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے پہنچے تو ڈنڈا بردار کارکنان نے جان سے مارنے جیسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،ہجوم نے اسلام آباد پولیس کو جان سے مارنے جیسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
ایف آئی آر کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کے خلاف عمران خان نے باہمی مشاورت سے ساری پلاننگ کی۔ اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے پہنچی تو پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار افراد نے پولیس سے کہا ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھنا ورنہ مار دیں گے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے کے لوگوں نے پولیس افسران واہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ جبکہ نیب اسلام آباد کی 2 رکنی ٹیم عمران خان سے نوٹس وصولی کیلئے ان کی رہائشگاہ زمان پارک لاہور پہنچی تو نیب ٹیم کو عمرا ن خان کی سکیورٹی نے روک لیا اور س سے قبل بھی نیب کی دو رکنی ٹیم 24 فروری کو زمان پارک گئی تھی اس وقت نیب ٹیم نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی 9 مارچ کو طلبی کا نوٹس دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب کے میں فائرنگ سے 2 اسرائیلی زخمی
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: عبرانی اور عربی خبر رساں ذرائع نے مقبوضہ فلسطین میں
اکتوبر
ہیرس کے لیے پیوٹن کی حمایت پر ٹرمپ کا ردعمل
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اس بیان کہ وہ 2024
ستمبر
دنیا بھر میں دہشت اور لوٹ مار مچانے والے امریکا کی افغانستان میں ذلت آمیز شکست
?️ 27 مئی 2021(سچ خبریں) امریکا جو دنیا بھر میں دہشت، وحشت اور لوٹ مار
مئی
اداروں کے خلاف مہم چلانے کا کیس: صحافی اسد طور کی ضمانت منظور
?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے اداروں کے
مارچ
وٹکوف کی تل ابیب میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کیا ہوا؟
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف آج وسطی تل
اگست
یورپی ممالک روسی تیل پر کیوں منحصر ہیں؟
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی ایس ڈی سینٹر فار ڈیموکریسی اسٹڈیز کی ویب سائٹ
اکتوبر
شامی خواتین اور لڑکیاں اپنا گھر چھوڑنے سے خوفزدہ
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: عفو بینالملل نے اعلان کیا ہے کہ انہیں قابلِ اعتماد رپورٹس
جولائی
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کا اشارہ
?️ 6 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے
جون