عمران خان کو سزا دینے کا سوچنے والے مٹی میں مل جائیں گے، عارف علوی

🗓️

فیصل آباد: (سچ خبریں) سابق صدرپاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنماء عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا مرجاؤں گا مگر ملک نہیں چھوڑوں گا، بانی پی ٹی آئی کو سزا دینے کا سوچنے والے مٹی میں مل جائیں گے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آفر ہوئی ملک چھوڑ دو لیکن انہوں نے کہا مر جاؤں گا ملک نہیں چھوڑوں گا، بات ہوگی تو گھر کے مالک سے ہوگی، باہر کھڑے ٹھیلے والے سے نہیں، یہ تو ٹھیلے والے بھی نہیں ان بھی کوئی عزت ہوتی ہے، عمران خان نے کہا آزاد ہوکر سب سے درگزر کروں گا لیکن بانی پی ٹی آئی کو سزا دینے کا سوچنے والے مٹی میں مل جائیں گے۔

سابق صدر پاکستان یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ایوب خان سے لے کر آج تک احتساب ہماری ترجیح نہیں، سارا ایلیٹ اس کے خلاف ہے کہ کوئی احتساب یا تحقیقات ہوں، میں تو ہمت ہار گیا ہوں، احتساب کرنا پاکستان میں ممکن نہیں، لوگوں کو یقین ہے پاکستان میں انصاف نہیں ہو گا، رجیم چینج سے پاکستان کو اربوں کھربوں کا نقصان ہوا، ہم سب کو مل کر پاکستان کیلئے آگے آنا ہوگا، سیاسی تناﺅ کو کم کرنے کیلئے مذاکرات کی سنجیدگی سے کوششیں کرنی چاہئے، پاکستان واحد ملک ہے جس میں عوام اتنی تعداد میں ایک لیڈر سے محبت کرتے ہیں۔

عارف علوی کا کہنا تھاکہ سائفر کیس کا فیصلہ مناسب آیا، بلاوجہ کا کیس بنایا ہوا تھا، سائفر جب آتا ہے تو وزیرِ اعظم طے کرتا ہے عوام کو آگاہی دینی ہے یا نہیں، بے بنیادسیاسی مقدمات بنانے کا یہی انجام ہوتا ہے ، عمران خان پر بنائے گئے تمام مقدمات بوگس ثابت ہوئے ہیں ، ملک میں افراتفری کا ماحول ہے ایسے میں ہمارے مقامی تاجر بیرون ملک جا رہے ہیں جب ایسے حالات ہوں گے تو پھر ملک میں سرمایہ کاری کیلئے کون آئے گا، حالات کا سنجیدگی سے ادراک ضروری ہے ، سیاسی کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں سرمایہ کار ی کیلئے ساز گار حالات پیدا کئے جا سکیں ، ایسے لوگوں کو خوش آمدید کہیں گے جو پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔

مشہور خبریں۔

مریم اورنگزیب کا عمران خان پر حملہ: کابینہ میں وزیر نہیں ٹاؤٹ ہیں

🗓️ 16 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} مسلم لیگ ن کے راہنما اور پاکستان کے

غزہ سے متعلق؛ روس کی سلامتی کونسل سے ایک اہم درخواست

🗓️ 28 فروری 2024سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے سلامتی کونسل کے

جی 7 اجلاس کے بعد چین اور انگلینڈ کے درمیان سرد تعلقات

🗓️ 23 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کے این ٹی وی نے اپنے ایک مضمون میں لکھا

معاہدے کی تکمیل کیلئے دیگرشراکت داروں سے یقین دہانی ’ضروری‘ ہے، آئی ایم ایف

🗓️ 25 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے

پیپلز پارٹی کا حکومتی یقین دہانیوں کی پیش رفت پر عدم اعتماد کا اظہار

🗓️ 21 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) وفاق میں حکومت کی اہم اتحادی جماعت پاکستان پیپلز

امریکی کانگریس پر حملہ کرنے والے کو 6 سال کی قید

🗓️ 2 فروری 2024سچ خبریں:مختلف رپورٹس کے مطابق 56 سالہ رالف سیلنٹانو کو 6 جنوری

اختلاف رائے، گلے شکوے گھروں میں بھی ہوتے ہیں پارٹیز میں بھی:ترجمان پنجاب حکومت

🗓️ 8 مارچ 2022لاہور( سچ خبریں)ہم سب کو عمران خان کی قیادت پر پورا بھروسہ

مأرب جنگ کی تازہ ترین صورتحال

🗓️ 2 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی انصاراللہ تحریک جمعرات کے روز مغربی مأرب میں نئے فوجی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے