?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی وپارٹی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا، ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا۔
انہوں نے کہا کہ ملک گیر تحریک کو بانی پی ٹی آئی جیل سے خود لیڈ کریں گے تاہم احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا۔
سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دینے کی ذمہ داری لگی ہے جو پوری کروں گا، چند دنوں میں احتجاجی تحریک کی حکمت عملی تیار ہو جائے گی جو بانی کو پیش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ وکلا اور پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد منصوبہ بندی طے کریں گے، بانی پی ٹی آئی بہت سنجیدہ ہیں اب جو تحریک چلے گی ایسی تحریک اس سے پہلے کبھی نہیں چلی ہو گی۔
سینیٹر کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، ملک بھر میں احتجاج کریں گے جسے میں خود جیل سے لیڈ کروں گا، احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سے دوں گا۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس دفعہ تحریک پوری منصوبہ بندی اور تیاری کے ساتھ چلا کر نتیجہ خیز بنانا ہے، تحریک چلانے میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمیں بھی طریقے آتے ہیں۔
علی ظفر نے کہا کہ اگلی ملاقات کے بعد عمران خان خود ذمہ داریاں تفویض کریں گے، انہوں نے پارٹی لیڈرشپ کے بارے میں کہا کہ ان پر اعتماد ہے لیکن تحریک میں خود لیڈ کروں گا، تحریک کے حوالے سے ذمہ داریاں مختلف لوگوں کو دی جائیں گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 5 جون کو بانی پی ٹی آئی کی کیس کی سماعت ہوتی ہے یا نہیں یہ سوالیہ نشان ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ ریلیف ملے گا۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی واپسی کے بعد مغربی کنارے میں اسرائیل کے مقاصد کیا ہیں ؟
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کو صیہونیوں کے قبضے اور زیر تسلط زمینوں
نومبر
ٹرمپ کی وجہ سے ہم دہشت گرد بن چکے ہیں:ٹرمپ کے ساتھی
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کے
جنوری
فلسطینی بہت نڈر ہیں: صیہونی رپورٹر
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:ایک صیہونی صحافی جو جنین کیمپ میں صیہونی حکومت کے فوجی
اپریل
آج تمام سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھ رہی ہیں، رضا ربانی
?️ 27 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ
نومبر
دنیا کے ممالک اور عالمی اداروں سے ایران کی اپیل
?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:ایران نے یوم النکبہ کی مناسبت سے ایک بیان جاری کرتے
مئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر صنعتی رہنماؤں کا اظہارِ تشویش
?️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صنعتی اور تجارتی رہنماؤں نے کہا ہے کہ پیٹرول
اگست
تحریک انصاف ووٹوں سے اقتدارمیں آئی ہے،2023 سے پہلے الیکشن نہیں ہوں گے: گورنر پنجاب
?️ 23 مئی 2021لاہور ( سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے
مئی
امریکی حکام اسرائیل کے حملوں کا حصہ
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:سی ان ان نیوز چینل نے بدھ کی شام کو خبر
نومبر