عمران خان کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی وپارٹی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا، ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا۔

انہوں نے کہا کہ ملک گیر تحریک کو بانی پی ٹی آئی جیل سے خود لیڈ کریں گے تاہم احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا۔

سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دینے کی ذمہ داری لگی ہے جو پوری کروں گا، چند دنوں میں احتجاجی تحریک کی حکمت عملی تیار ہو جائے گی جو بانی کو پیش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ وکلا اور پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد منصوبہ بندی طے کریں گے، بانی پی ٹی آئی بہت سنجیدہ ہیں اب جو تحریک چلے گی ایسی تحریک اس سے پہلے کبھی نہیں چلی ہو گی۔

سینیٹر کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، ملک بھر میں احتجاج کریں گے جسے میں خود جیل سے لیڈ کروں گا، احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سے دوں گا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس دفعہ تحریک پوری منصوبہ بندی اور تیاری کے ساتھ چلا کر نتیجہ خیز بنانا ہے، تحریک چلانے میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمیں بھی طریقے آتے ہیں۔

علی ظفر نے کہا کہ اگلی ملاقات کے بعد عمران خان خود ذمہ داریاں تفویض کریں گے، انہوں نے پارٹی لیڈرشپ کے بارے میں کہا کہ ان پر اعتماد ہے لیکن تحریک میں خود لیڈ کروں گا، تحریک کے حوالے سے ذمہ داریاں مختلف لوگوں کو دی جائیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 5 جون کو بانی پی ٹی آئی کی کیس کی سماعت ہوتی ہے یا نہیں یہ سوالیہ نشان ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ ریلیف ملے گا۔

مشہور خبریں۔

افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں. عاصم افتخار

?️ 8 جولائی 2025نیویارک: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار

ایران نے ابھی اپنے تمام کارڈ استعمال نہیں کیے ہیں:اسرائیلی میڈیا

?️ 24 مئی 2026 سچ خبریں:عبرانی زبان کی نیوز ویب سائٹ نیوز وان نے اپنے

یمنی عوام کی نسل کشی پر دنیا خاموش: یمنی جنرل

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:یمنی فوج کے ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف نے تاکید کی

گڈو بیراج پر اونچے، سکھر پر درمیانے درجے کا سیلاب، پنجاب میں پھر بارش کا الرٹ جاری

?️ 14 ستمبر 2025سکھر: (سچ خبریں) پنجاب کے دریاؤں سے آنے والا سیلاب سندھ میں

ترکی حکومت کا بی بی سی کے رپورٹر کو ملک بدر کرنے کا اعلان

?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی میں حکومت مخالف مظاہروں کی کوریج کرنے والے بی

صیہونی حکومت کی معیشت کے لئے متحدہ عرب امارات کا خوش آمدید

?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں:     ابوظہبی میں صیہونی حکومت کے سفیر امیر ہائیک نے

غریب طبقات پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کا وزیرِ اعظم نے دیا حکم

?️ 9 فروری 2021 اسلام آباد {سچ خبریں} وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے

فرانس سے پہلے کتنے ملک فسلطین کو تسلیم کر چکے ہیں

?️ 28 جولائی 2025فرانس سے ہہلے کتنے ملک فسلطین کو تسلیم کر چکے ہیں سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے