?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ آپس کے اختلافات ختم کریں، تمام رہنماء 5 اگست کی تحریک کی تیاریاں کریں، پارلیمانی پارٹی نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ناروا سلوک کی شدید مذمت کی ہے، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے کارکنوں کو جھگڑا نہ کرنے اور ساری توجہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
شرکاء نے بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پارٹی لیڈرز اور وکلا کو رسائی دی جائے۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی، آئینی اور قانونی مسائل پر غور کیا گیا ہے۔بیرسٹر گوہر نے گفتگو کے دوران مزید بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں جمشید دستی کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔
عمر ایوب کے خلاف دائر ریفرنس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ الیکشن کمیشن کا رویہ امتیازی سلوک پر مبنی ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے ہدایات دی ہیں کہ آپس کے اختلاف ختم کریں اور تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما 5 اگست تک تحریک کو پیک پر لے جائیں گے۔بیرسٹرگوہرکا یہ بھی کہنا تھا کہ اجلاس میں چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کو انصاف دیا جائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل شیخ وقاص اکرم کاکہنا تھا کہ پارلیمانی اجلاس میں بلوچستان کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔
بلوچستان میں حالات ٹھیک ہونا ناگزیز ہے۔ 5 اگست سے تحریک کا نقطہ عروج پر ہو گا۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدور اپنے طریقے سے احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاتھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دو پیغامات دیئے ہیں اور کہا تھا کہ ان کے اور بشریٰ بی بی کے ساتھ ظلم ہو رہا تھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ لاہور اجلاس کے حوالے سے پارٹی میں اختلافات جان بوجھ کر پیدا کئے جا رہے تھے۔ ذاتی اختلافات ختم کریں اور تحریک پر مکمل توجہ دیں۔ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹی وی اور اخبارات بند کر دئیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
نیب کا ملک ریاض کی حوالگی کیلئے متحدہ عرب امارات سے رابطہ
?️ 29 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض
جنوری
امریکی میڈیا: ٹرمپ کا خیال ہے کہ روس جنگ جیت رہا ہے
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے سینئر یورپی
مئی
سید حسن نصراللہ کی شہادت
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے ایک بیان میں اپنے سکریٹری جنرل سید
ستمبر
اسرائیل کی رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے اور نشانہ بنانے کی پالیسی
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت آج تک غزہ کی جنگ بندی معاہدے کے تحت
دسمبر
الاقصیٰ طوفان کی اسرائیل پر معاشی تباہی
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اقتصادی اخبار ڈی مارکر نے بینک آف
جنوری
حماس نے اسرائیل کے سکیورٹی اور انٹیلی جنس نظام کو کیسے دھوکہ دیا؟
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک
دسمبر
جماعت اسلامی کی مہنگائی کے خلاف کاروائی
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ
جون
لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹمز نصب کریئے گئے ہیں، مریم اورنگزیب
?️ 28 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ
دسمبر