عمران خان نے امریکہ کا نام لے لیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ اس سازش میں اپوزیشن کے ساتھ ملا ہوا ہے  کل خوشخبری دوں گا، جو لوگ گئے تھے وہ بیٹھنا شروع ہوگئے ہیں، کل رات سے مجھے پیغامات آرہے ہیں، امریکا نے ان کے ساتھ مل کر حکومت بدلنے کی سازش کی، اپوزیشن کے پاس جانے والے گھبرا گئے، میں پرامید ہوں اپنے لوگوں کو مایوس نہیں کروں گا۔
وزیراعظم عمران خان بات کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، کہ پاکستان کا مستقبل کیا ہوگا، یہ اس کی جنگ ہے، پاکستان دو راستوں پر جاسکتا، ایک نعمتوں والا اور دوسرا تباہی والا راستہ ہے، ہمیں بھی ان راستوں میں فیصلہ کرنا ہے، عظمت والا راستہ آزمائش والا ہے، مدینہ کی ریاست ہمارے نبی پاک ﷺ کا راستہ تھا، نوجوانوں کو تاریخ کو اسٹڈی کرنا چاہیے کہ 622 سے 632 ہجری میں ایک فکری انقلاب آیا تھا، جب انسان تبدیل ہوگئے تھے، اگر ہم نبی پاک ﷺ کی زندگی کو پڑھیں تو پتا چلے گا کیوں وہ تبدیل ہوئے تھے ، آج سیاست وہاں کھڑی ہے ہم نے ملک کو کس طرف لے کر جانا ہے، سیدھا راستہ راہ حق ہے، برائی کے خلاف کھڑے ہوں ، جھوٹ کے خلاف کھڑے ہوں ، جب معاشرہ حق اور اچھائی کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے تو معاشرہ زندہ ہو جاتا ہے، لیکن جب کوئی اچھائی اور برائی کے درمیان کھڑا ہوجائے کہ میری زندگی کو کوئی فرق نہیں ہے، اصل میں وہ برائی کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، وہ نیوٹرل ہوتا ہے تو وہ برائی کے ساتھ کھڑا ہوجاتا ہے، مولانا رومی کہتے ہیں برائی کے ساتھ کھڑی ہونے والی قوم برباد ہوجاتی ہے۔
آج سازش بے نقاب ہوچکی ہے لیڈرشپ کی بکروں کی طرح نیلامی ہورہی ہے ، باہر سے ساز ش شروع ہوئی اور یہاں میر جعفر اور میر صادق بولیاں لگانے کے لیے بیٹھے ہوئے ہیں، نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ سازش کے خلاف احتجاج کریں، آواز بلند کریں ، چپ کرکے بیٹھیں گے تو برائی کا ساتھ دیں گے، اپنے مستقبل کیلئے اٹھ کھڑے ہوں ۔جب جھوٹ بول کر کیمیائی ہتھیاروں کا نام لے کر عراق پر حملہ کیا گیا تو اس جنگ کے خلاف 20 لاکھ لوگ نکلے، پرامن احتجاج کیا، کوئی گملا نہیں ٹوٹا ، کیوں کہ انہوں نے کہا کہ یہ آپ غلط کررہے ہیں، میں نے ان کے ساتھ واک کی ، کسی پارٹی نے ان کو نہیں نکالا، پلے کارڈ اٹھا کر چلنا شروع کردیتے تھے۔
احتجاج پرامن ہونا چاہیے ملک کو نقصان نہیں پہنچانا، توڑ پھوڑ سے اپنے ملک کو نقصان ہوتا ہے، پرامن احتجاج سے غداروں کو خوف ہوتا ہے، اپنے ذاتی مفادات کیلئے ملک کو غلام بنا دیتے ہیں، ،ٹیپوسلطان کو اگر انگریزوں نے ہرایا تو اس میں ایک میر صادق تھا، سراج الدولہ کو اگر بنگال میں انگریزوں نے ہرایا تو وہاں ایک میر جعفر تھا،انہوں نے غداری کی اور ذاتی مفادات کیلئے اپنی قوم کو غلام بنایا۔
میں چاہتا ہوں تاریخ ان غداروں کو کبھی نہ بھولے، بے شرمی سے غداری کی، کابینہ، قومی سلامتی کمیٹی نے سرکاری دستاویز دیکھ لی ہے، وہاں سازش ثابت ہوگئی ہے، سازش ہے کہ عمران خان کو ہٹائیں گے تو معاف کردیں گے، اگر کوئی دوسرا آئے گا تو ہمارے تعلقات ٹھیک ہوجائیں گے۔ اس نے کل ٹی وی پر قوم کو بھکاری بنا دیا ہے، خواجہ آصف کہتا پاکستان زندگی بچانے والی مشین پر ہے،جس قوم میں غیرت نہ ہو وہ قوم کبھی اوپر نہیں جاسکتی۔
شہبازشریف پر اربوں روپے چوری کے کیسز ہیں، شہباز شریف نے 22 کروڑ لوگوں کوغلام اور بھکاری قرار دیا، جس قوم میں خودداری نہ ہو، وہ قوم کبھی بھی اوپر نہیں جاسکتی، نوجوانوں نے ملک کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، یہ لوگ کہتے ہیں کہ امریکا کی غلامی کرو، نوجوانوں کو بیرونی سازش کیخلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کل آپ کو انشاءاللہ خوشخبری دوں گا، جو لوگ ان کی طرف چلے گئے وہ بیٹھنا شروع ہوگئے ہیں، کل رات سے مجھے پیغامات آنا شروع ہوگئے ہیں، یہ کھلی سازش ہے، امریکا نے ان کے ساتھ مل کر حکومت بدلنے کی سازش کی، میں پرامید ہوں اپنے لوگوں کو مایوس نہیں کروں گا، یہ لوگ پاکستانی عوام کو نہیں جانتے، اپوزیشن کے پاس جانے والے لوگ گھبرا گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات

?️ 23 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے

آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم

?️ 15 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی

ٹرمپ کے دوسرے دور کے پہلے 100 دن؛ داخلی کشمکش اور عالمی محاذ آرائی

?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت کے ابتدائی 100 دنوں میں

صہیونی ماہر: 77 سال گزرنے کے بعد بھی ہم غیر ملکی امداد پر منحصر ہیں

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: امریکی قیدی عیدان الیگزینڈر کی رہائی کے بعد صیہونی حکومت

کولمبیا کا امریکہ پر الزام

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں:کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے امریکہ پر الزام لگایا ہے

ذہنی دباؤ اور اس سے بچنے کے آسان طریقے

?️ 7 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} انسان کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی

مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں کا قہر برسا

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:پیر کو اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ 2022 سے مغربی

ٹرمپ کے انتخابی فیصلے کے خلاف امریکہ بھر میں 300 سے زائد ریلیاں نکالی گئیں

?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: ریپبلکنز کی طرف سے کانگریس کے اضلاع کو دوبارہ ترتیب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے