?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کارروائی کے بغیر ملتوی ہوگئی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کو اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کرنی تھی۔
تاہم فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 20 فرروی تک ملتوی کردی گئی۔ یاد رہے کہ گذشتہ سماعت پر بھی فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی نہ ہوسکی تھی۔
جج محمد بشیر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سناچکے ہیں جبکہ وہ ان دونوں کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس (القادر ٹرسٹ کیس) کی سماعت بھی کر رہے ہیں۔
قبل ازیں 20 جنوری کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کے لیے خط لکھا تھا۔
27 جنوری کو وزارت قانون و انصاف کی جانب سے چھٹی کی درخواست منظور نہ ہونے کے بعد جج محمد بشیر نے درخواست واپس لے لی تھی۔ 3 فروری کو جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کے لیے دوبارہ درخواست دے دی تھی۔
القادر ٹرسٹ کیس میں الزام ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سیکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔
یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ طور پر غیر قانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے جس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ذریعے 140 ملین پاؤنڈ کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ حاصل کیا گیا۔
عمران خان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے سے متعلق حقائق چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا، رقم (140 ملین پاؤنڈ) تصفیہ کے معاہدے کے تحت موصول ہوئی تھی اور اسے قومی خزانے میں جمع کیا جانا تھا لیکن اسے بحریہ ٹاؤن کراچی کے 450 ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ایڈجسٹ کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت میں کیوبا بھی شامل
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: کیوبا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
جون
عراق کی اسرائیل کو وارننگ
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے ایک بار پھر
جون
غزہ کی پٹی شدید بمباری کی زد میں
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن فتحی
جولائی
نیتن یاہو کے واشنگٹن کے اخراجات؛ ہارے ہوئے گھوڑے پر ٹرمپ کا جوا
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حال ہی
فروری
ایران نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا ہے؟: شمشاد احمد خان
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق قائم مقام وزیر خارجہ نے ایران کے اسرائیل کے
اکتوبر
صیہونیوں کا فلیگ مارچ کا راستہ تبدیل کرنے سے انکار
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مصر اور قطر
مئی
لندن کے دل میں "جنگ کے بجائے فلاح” کی صدا گونجی۔ سٹارمر حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کی ایک نئی لہر
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: ہزاروں برطانوی عوام ہفتے کے روز لندن کی سڑکوں پر
جون
ترکمان ترکی کی علاقائی مداخلت کے اوزار؟
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:ترکی کی گڈ پارٹی کے سربراہ نے عراقی ترکمانوں کے ایک
دسمبر