?️
سچ خبریں: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی ٹی آئی کے سکریٹری اطلاعات رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے۔
ایک بیان میں عطا تارڑ نے بتایا کہ رؤف حسن، جو پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے ملازم تھے، ساڑھے 7 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ سے کچھ ہدایات باہر جارہی تھیں اور کچھ باہر سے یہاں آرہی تھیں، اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا اصولی فیصلہ برقرار ہے اور اس سلسلے میں پیپلز پارٹی سے مشاورت بھی مکمل ہو چکی ہے۔
دوسری جانب، جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ ماضی میں میاں نواز شریف کے بھی غیر ملکیوں سے رابطے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: متنازع ٹوئٹ: ایف آئی اے کو بیرسٹر گوہر، رؤف حسن کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ بے اصولی ہے، اس طرح تو اگلی باری مسلم لیگ ن اور اس کے بعد پیپلز پارٹی کی ہوگی۔


مشہور خبریں۔
پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان کیا بات چیت ہوئی؛کرملین کا بیان
?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی صدارتی دفتر (کرملین) نے کہا کہ پیوٹن نے بحیرہ
مارچ
سفارت کاری کام نہ آئی تو حزب اللہ کارروائی کرے گا
?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے عسکری تجزیہ کار یوسی یوشوا نے منگل
فروری
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، اعلی افسران کے شفاف احتساب کا عمل شروع
?️ 27 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)
نومبر
ٹرمپ کیا چاہتے ہیں، کوئی نہیں جانتا:برطانوی اخبار
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر
جون
حجرے میں دھماکے سے سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی
?️ 5 جون 2025کوہاٹ (سچ خبریں) گیس لیکج سے ہونیوالے دھماکے میں سابق سینیٹر عباس
جون
حماس کا ردعمل دیرپا امن کے لیے ایک تعمیری اور اہم قدم ہے: اردوغان
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ
اکتوبر
بلوچستان پاکستان کا حصہ کبھی الگ نہیں ہوسکتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 2 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
جون
جسٹس مظاہر اکبر نقوی کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں چوتھی شکایت دائر
?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے ایک موجودہ جج کے خلاف ان
مارچ