?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اور علاقائی سلامتی کے معاملات اور آئندہ ہفتے چینی اور افغان وزرائے خارجہ کے متوقع دورے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور انٹرسروسز انٹیلیجس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے وزیراعظم کے دفتر میں شہباز شریف سے ملاقات کی۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم کو قومی سلامتی اور متعلقہ معاملات پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم کو مشرقی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم کو اپنے پہلے دورہ چین اور آئی ایس آئی کے سربراہ کے دورہ بیجنگ پر بھی بریفنگ دی۔
ذرائع نے بتایا کہ عسکری قیادت نے شہباز شریف کو چینی وزیر خارجہ چن گینگ کے آئندہ دورہ پاکستان سے بھی آگاہ کیا، چینی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ، آئی ایس آئی اور آرمی چیف کے گزشتہ ماہ چین کے الگ الگ دوروں کے بعد ہورہا ہے۔
جنرل عاصم منیر کے گزشتہ ہفتے بیجنگ کے دورے کے دوران چینی قیادت نے پاکستان کو بحران سے نکلنے کے لیے اپنی مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔
چار روزہ دورے کے دوران آرمی چیف نے چین کی پرنسپل ملٹری فورس پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور اس کے کمانڈر سے تفصیلی ملاقات کی، ان کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے بھی 11 اور 12 اپریل کو چین کا دورہ کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل کو ہونے والی ملاقات میں فوج اور آئی ایس آئی کے سربراہان نے وزیراعظم کو چینی وزیر خارجہ کے متوقع دورے، ملک بھر میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے انتظامات اور پاک-چین اقتصادی راہداری پر بریفنگ دی۔
امکان ہے کہ چینی وزیر خارجہ، بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد اسلام آباد پہنچیں گے اور توقع ہے کہ وہ اسٹریٹجک بات چیت کریں گے۔
دوسری جانب افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی پاکستانی اور چینی حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے ہفتے کے آخر میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔
مشہور خبریں۔
برکس بینکنگ سسٹم کا ڈالر اور ورلڈ بینک کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: جنوبی سوڈان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جلد ہی
اکتوبر
بلوچستان بار کونسل، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
?️ 28 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حال ہی میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے
اکتوبر
کراچی میں ایک پولیس افسر نے خود کو آگ لگای لی
?️ 27 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) آئی آئی چند ریگر روڈ پرواقع سینٹرل پولیس آفس کے
اپریل
قطر گیٹ کیس میں نیتن یاہو کے مشیر گرفتار
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور قطر گیٹ کیس
مئی
یمن کے خلاف امریکی بحری اتحاد کی ناکامی کی وجہ
?️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی سائٹ دی وار زون نے جو عسکری امور کے میدان
دسمبر
نادرا حکام نے وراثتی سرٹیفکیٹ اجرا کے لئے اہم بیان جاری کر دیا
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نادرا حکام کے مطابق تینوں میگا سینٹرز پر دوشفٹوں
نومبر
یمن میں سعودی اتحاد کی مسلسل شکست کے بعد امریکہ کی براہ راست مداخلت
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کے شہر میں امریکہ کے بنائے ہوئے سعودی اتحاد کی
جنوری
نیٹو نے جاپان میں دفتر کھولنے کا فیصلہ اچانک کیوں بدل دیا؟
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: جاپانی اخبار نے اعلان کیا کہ اس نے ایسی معلومات
جولائی