🗓️
لاہور (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار سے متعلق کہیں نہ کہیں غلط فہمیاں ہیں وہ کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کر رہے ہیں وہ وزیر اعظم کی قیادت میں اپنی مدت پوری کریں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جہانگیر ترین نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور اسے نقصان نہیں پہنچائیں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ تحریک انصاف میں ہر کوئی اپنی رائے کا آزادانہ اظہار کرسکتا ہے۔فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار وزیراعظم کی قیادت میں اپنی مدت پوری کریں گے۔
اس سے قبل وزیر اعظم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پیار سے کوئی وزیراعظم کی جان تو لے سکتا ہے لیکن بلیک میلنگ کرکے ان کے سر کا بال بھی نہیں اڑا سکتا۔اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہی خاندان پنجاب کو بارہ سو ارب روپے کا مقروض چھوڑ کر رخصت ہو گیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق دور کرنے کے لئے اقدامات کیے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت تنخواہوں میں فرق دور کرنے کے لئےکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے وزیر اعلیٰ کو سفارشات اور تجاویز پیش کیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ ملازمین کی ضرورت ہے، سرکاری ملازمین کو ان کا حق ضرور دیں گے۔اجلاس میں محکموں کی غیر ضروری آسامیوں کو ختم کرنے پر غور کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چھوٹے سرکاری ملازمین کے معاشی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
مشہور خبریں۔
لاہور: پولیس اور وکلا میں تصادم کا مقدمہ درج، پاکستان بار کونسل کی آج ملک گیر ہڑتال
🗓️ 9 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) گزشتہ روز لاہور کے علاقے جی پی او چوک
مئی
بین الاقوامی امن و سلامتی کو کس سے خطرہ ہے؟
🗓️ 23 جنوری 2022سچ خبریں: انتونیو گوٹیرس اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے جمعہ کو
جنوری
ہم حزب اللہ سے جنگ ہار چکے ہیں: اسرائیلی تجزیہ کار
🗓️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی پر قبضے کی
ستمبر
نیتن یاہو کو سکیورٹی حکام کا انتباہ
🗓️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی سکیورٹی حکام نے قابض وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو
نومبر
صیہونی قابض سیاستدان ایک دوسرے کے دست بہ گریباں
🗓️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی قومی سلامتی کے وزیر نے اپوزیشن لیڈر پر شدید
ستمبر
افریقہ کو غیر معمولی بحران کا سامنا
🗓️ 8 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے
مئی
یوکرین کے دو اعلیٰ عہدے داروں پر بدعنوانی اور رشوت لینے کا الزام
🗓️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین کے میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملک کے وزیر
جنوری
ایران کا اسلامی انقلاب استکباری تسلط کو کمزور کرنے میں پیش پیش
🗓️ 10 فروری 2022سچ خبریں: خارجہ امور کے مصنف اور تجزیہ کار حسن ہردان نے
فروری