?️
سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس آخرکار پورے یوکرین پر قبضہ کر لے گا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس آخرکار پورے یوکرین پر قبضہ کر لے گا۔ اس انٹرویو کے ایک حصے میں سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ اقتدار میں ہوتے تو روس یوکرین میں اپنی خصوصی فوجی کاروائیاں شروع نہ کرتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں امریکہ کا صدر ہوتا تو پیوٹن کے لیے حالات بہت بہتر ہوتے کیونکہ روسی افواج یوکرین میں داخل نہ ہوتیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے روسی صدر کا ساتھ تعلقات اچھے ہیں۔
یوکرین میں جنگ 24 گھنٹے کے اندر ختم کرنے کی صلاحیت کے بارے میں اپنے دعوے کو دہراتے ہوئے ٹرمپ نے ایٹمی جنگ کے امکان کے خلاف خبردار کیا،انہوں نے اس سلسلے میں کہا کہ جوہری جنگ کو روکنے کی کنجی اسی جنگ کو روکنا ہے کیونکہ یوکرین کو زمین بوس کر دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے امریکہ سمیت تمام مغربی ممالک نے یوکرین کے لیے اسلحہ کے اپنے گوداموں کے منھ کھول دیے ہیں اور دوسری طرف روس کے خلاف تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کی ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اس جنگ کو مہار کرنے میں ناکام رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بھارتی وزیر اعظم کے بنگلہ دیش دورے کے خلاف پرتشدد مظاہرے
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:بنگلہ دیشی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بھارتی وزیر اعظم کےاس
مارچ
امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا ایجنڈا ایک ہے۔ حافظ نعیم الرحمان
?️ 6 مارچ 2026سکھر (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے
مارچ
پولیس، انتظامیہ کو ہدایت کردی مظاہرین کے احساسات کو سمجھیں۔ مریم نواز
?️ 1 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
مارچ
یورپی یونین کا اسرائیل کے ساتھ سیاسی گفتگو معطل کرنے کا اعلان
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:یورپی یونین کے اعلیٰ عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ خارجہ
نومبر
اسرائیل، بگڑتے ہوئے تعلقات کی اصلی وجہ
?️ 5 جون 2026سچ خبریں: سید عباس عراقچی، وزیر خارجہ ایران نے صہیونی حکومت کو
جون
یمنی قیدیوں کو پھانسی دینا سعودی عرب کا جنگی جرم
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت خارجہ نے ایک
مارچ
یوکرین کے وزیر خارجہ مستعفی
?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: یوکرینی پارلیمانی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک
ستمبر
صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر دعویٰ اور ایران کے ساتھ امریکی مذاکرات
?️ 4 مئی 2026 سچ خبریں:امریکہ کے دہشت گرد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز
مئی