صورتحال گورنر راج لگانے کی طرف جاتی دکھائی دے رہی ہے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے چند لوگ سڑکیں بند کر رہے ہیں جس طرح کی صورتحال بن رہی ہے اس میں گورنر راج کی طرف جا سکتے ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں مزید کہا کہ حکومت پنجاب میں گورنر راج لگا سکتی ہے،صدر کا گورنر راج لگانے میں کوئی کردار نہیں،صدر کو وزیراعظم کی سفارش پر عمل کرنا ہوگا اگر گورنر راج لگانے کے لیے صدر نہیں راضی ہوا تو قائم مقام صدر آ جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں گورنرراج لگانا چند ہفتوں کی بات ہے۔جہاں یہ حادثہ پیش آیا ہے وہاں پر پندرہ سو لوگ تھے۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کے دو ٹارگٹ ہیں۔ایک آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ بنانا اور دوسرا سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کو روکنا۔

سعودی ولی عہد پاکستان آئے گا تو ملک مستحکم ہوگا جو عمران خان نہیں چاہتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ لانگ مارچ سے سعودی ولی عہد کا دورہ متاثر ہو سکتا ہے ،عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک ڈوب جائے ۔دوسری جانب سعودی سفارتخانے نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں سعودی پریس اتاشی نایف العتیبی نے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی۔ سعودی سفارتخانے نے کہا کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے اہم دورے پر اکیس نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سعودی سکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ خیال رہے سعودی عرب کے ولی عہد اس سے قبل فروری 2019 میں پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسموگ کے خلاف اقدامات ناکافی، تعلیمی ادارے بند، تعمیرات کیوں بند نہیں ہو رہیں؟ لاہور ہائیکورٹ

?️ 11 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ اسموگ کے

قلات: دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، 15 زخمی

?️ 16 نومبر 2024قلات: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع قلات کے شاہ مردان چیک پوسٹ

امریکہ نے ہم سے ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کو نہیں کہا:عراقی وزیر خارجہ   

?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:عراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین نے واضح کیا ہے

امریکی اتحادیوں نے شام عراق سرحد پر 12 کلومیٹر طویل سرنگ کھودی

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:    مشرقی شام میں اسپوٹنک کے نامہ نگار نے رف

افغانستان کی تعمیر نو میں چین اہم کردار ادا کر سکتا ہے: طالبان

?️ 20 اگست 2021سچ خبریں:طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی چین کی خواہش

فلسطینیوں کی نسل کشی میں گوگل کی شراکت؛امریکی اخبار کا اعتراف

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی

امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں کا یمن کے مختلف علاقوں پر 9 بار حملہ

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران

بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

?️ 1 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے