?️
پشاور: (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق کے ساتھ بات دلیل اور دلائل پر ہوگی اور صوبے کیلئے حق لے کر رہیں گے، وہ صوبے کا مقدمہ لڑنے کیلئے وزیراعلیٰ کے شانہ بشانہ بلکہ ان سے دو قدم آگے کھڑے ہوں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ماضی میں کئی بار سر پر کفن باندھنے اور جنازے پڑھنے کی باتیں کی گئیں، لیکن آج وہ لوگ گھروں کو جا چکے ہیں اور بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، پی ٹی آئی کے کچھ عناصر خود نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں کیونکہ اس سے ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ماضی میں بانی پی ٹی آئی کسی سیاسی مخالف کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں تھے، مگر آج ان کی جماعت مذاکرات کی بات کر رہی ہے، وفاق نے بڑا پن دکھاتے ہوئے پی ٹی آئی کی مذاکرات کی دعوت قبول کی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے امن و امان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر جانا فضول ہے، اصل کربلا کرم ایجنسی میں بنی ہوئی ہے جہاں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، دہشتگردی کے خلاف ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کیونکہ امن ہوگا تو خوشحالی اور ترقی آئے گی، ملک بھر میں بھتہ خوری کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے اور جہاں کہیں بھی بھتہ خوری یا غیر قانونی سرگرمیاں ہوں گی، ریاست کارروائی کرے گی، صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ اداروں کو مکمل سپورٹ کریں تاکہ جرائم میں کمی لائی جا سکے۔
افغان مہاجرین کے حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ افغان باشندوں کو اپنے وطن واپس جانا چاہیے اور قانونی طریقے سے ویزا لے کر پاکستان آئیں، افغانستان کی سرزمین بھارت دہشتگردی کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا ہے کہ جب پاکستان بھارت کو چار دن میں جواب دے سکتا ہے تو مٹھی بھر شرپسند عناصر کو بھی مؤثر جواب دیا جا سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے، عمران خان
?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
دسمبر
متحدہ عرب امارات میں صہیونی ربی کے قاتلوں کی گرفتاری
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے اس بات کی تصدیق
نومبر
فواد چوہدری کا پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے مذاکرات پر حیرانی کا اظہار
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اور
جولائی
امریکہ نے عراق میں اپنی افواج کی موجودگی کے بارے میں اہم اعلان کردیا
?️ 28 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ نے عراق میں اپنی افواج کی موجودگی کے
جولائی
امریکی حملے کے جواب میں ایران کے ردعمل پر عالمی تشویش میں اضافہ
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے حکم
جون
دوسال میں چوتھے انتخابات پھر بھی سیاسی تعطل
?️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں کیے جانے والے تازہ ترین سروے سے پتہ
مارچ
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا بھرپور جواب، بھارت کو دہشتگردی کا مستقل مجرم قرار دیدیا
?️ 28 ستمبر 2025اقوام متحدہ: (سچ خبریں) اقوامِ متحدہ میں پاکستان نے بھارت کی جانب
ستمبر
ایرانی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جوا ب دینے کے لیے تیار ہیں:ایرانی صدر
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے سپاہ پاسداران جانب سے پیغمبر
دسمبر