صدر کے استعفی یا آرمی چیف کے صدارت سنبھالنے کا کوئی امکان نہیں۔ وزیر داخلہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا کی خبروں پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف کے خلاف خبروں کو گمراہ کن اور بدنیتی پرمبنی قرار دے دیا۔ واضح کیا کہ صدر زرداری کے استعفے کی کوئی تجویز زیر غور ہے نہ ہی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو صدر کے عہدے میں کوئی دلچسپی ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے واضح کیا کہ آرمی چیف کی صدارت سنبھالنے کی نہ کوئی خواہش ہے اور نہ ہی کوئی تجویز موجود ہے۔ محسن نقوی نے صدر مملکت کے مؤقف کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ صدر جانتے ہیں کہ یہ جھوٹ کون پھیلا رہا ہے اور یہ بھی جانتے ہیں کہ جھوٹ کس مقصد کے لیے اور کس کو فائدہ دینے کے لیے پھیلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر کے مسلح افواج کی قیادت سے تعلقات مضبوط اور احترام پر مبنی ہیں جب کہ آرمی چیف کی توجہ صرف اور صرف پاکستان کی مضبوطی اور استحکام پر مرکوز ہے۔ محسن نقوی نے لکھا کہ یہ بدنیتی پر مبنی مہم دشمن غیر ملکی ایجنسیوں سے جڑی ہو سکتی ہے جو پاکستان کے داخلی استحکام کو کمزور کرنے کے لیے سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ جھوٹ، پراپیگنڈے اور بدنیتی پر مبنی مہمات کے باوجود ریاستی ادارے پرعزم ہیں کہ پاکستان کے استحکام اور سالمیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

ایران سعودی تعلقات کا کس اسلامی تنظیم کو فائدہ ہوا؟

?️ 26 جون 2023سچ خبریں: تہران اور ریاض کے تعلقات میں بہتری کے سعودی عرب

پورے شمالی غزہ میں موت کا سایہ

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ

قطری نوجوانوں نے صیہونی کمپنی کے بائیکاٹ کا کیا مطالبہ

?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: مرکزاطلاعات فلسطین نے ٹویٹ کیا کہ ہم اس تعاون کی مخالفت

مصر نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی شمولیت مسترد کر دی

?️ 22 اکتوبر 2025مصر نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی شمولیت مسترد کر دی لبنان

عمران خان کی ’موجودہ بحرانوں‘ کے درمیان وزیر اعظم، وزیر خارجہ کے غیر ملکی دوروں پر کڑی تنقید

?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

کیا امریکی جج ٹرمپ کو سزا دلا پائیں گے ؟

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: جج جوآن مرکن نے اعلان کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی

حکوت خلوص سے کام کر رہی ہے

?️ 23 اگست 2021سیالکوٹ(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار

متحدہ عرب امارات کے امریکہ کے ساتھ سیکورٹی اور فوجی مذاکرات

?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے