🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی (پی پی پی) نیئر بخاری نے کہا ہے کہ صدر مملکت کے پاس انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا اختیار ہے، آئین کے تحت صدر کو تاریخ دینے کا اختیار ابھی بھی حاصل ہے۔
ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہا کہ یہ آئین کا تقاضا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے 90 روز بعد عام انتخابات منعقد ہوں، ہم آئین کے ساتھ ہیں، اسی پر عمل کرکے ملک میں بہتری اور خوشحالی آسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ریاست کے مفاد میں ہے کہ الیکشن 90 روز کے اندر ہوں، انتخابات میں جتنی تاخیر ہوگی اس کا کوئی حاصل حصول نہیں ہوگا۔
نیئر بخاری نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو چیف الیکشن کمشنر کو خط نہیں لکھنا چاہیے تھا، صدر کے پاس خط لکھنے کا اختیار نہیں ہے، مشاورت کا معاملہ سیکشن 57 میں ترمیم سے پہلے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 48 (5) کے تحت صدر اسمبلیاں تحلیل کرتے وقت انتخابات کی تاریخ دے سکتے تھے، آئین کے حوالے سے میری سمجھ کے مطابق صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرتے وقت تاریخ کا اعلان کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر قومی اسمبلی مدت پوری کرلیتی تو صدر کے پاس انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہ ہوتا لیکن اسمبلی صدر نے تحلیل کی اس لیے آرٹیکل 48 (5) کے تحت یہ لازمی تھا کہ وہ انتخابات کی تاریخ بھی ساتھ دیتے۔
نیئر بخاری نے کہا کہ میری سمجھ کے مطابق آئین کے تحت صدر کو تاریخ دینے کا اختیار ابھی بھی حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب اگر صدر عارف علوی نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا تو ہم صدر یا الیکشن کمیشن کے ساتھ نہیں بلکہ آئین کے ساتھ کھڑے ہوں گے، صدر ریاست کا سربراہ ہوتا ہے، اختلافات اپنی جگہ لیکن عہدے کی عزت کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ 9 اگست کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کردی تھی جس کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی تھی۔
23 اگست کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو عام انتخابات کی مناسب تاریخ طے کرنے کے لیے ملاقات کی دعوت دی تھی۔
تاہم 24 اگست کو سکندر سلطان راجا نے صدر مملکت کی طرف سے عام انتخابات کے لیے ’مناسب تاریخ طے کرنے‘ کے پیش نظر ملاقات کے لیے لکھے گئے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملاقات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، انتخابی قوانین میں تبدیلی کے بعد عام انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔
مشہور خبریں۔
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں، وزیر خزانہ
🗓️ 21 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے
ستمبر
فلسطینی مزاحمتی تحریک اور صیہونیوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات
🗓️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کے ایک خصوصی ذریعے نے المیادین کے ساتھ
مارچ
کرم میں جنگ بندی کے بعد معمولات زندگی بحال، اسکول بھی کھل گئے
🗓️ 3 دسمبر 2024کرم ایجنسی: (سچ خبریں) ضلع کرم میں کئی دن تک جاری مسلح
دسمبر
ایران کے خلاف ہمارے تمام آپشنز ناکام ہو چکے ہیں؛امریکی کانگریس کے ریسرچ سینٹر کا اعتراف
🗓️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے تحقیقی مرکز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں
مارچ
’ہیڈ ہنٹنگ فرمز‘ کی خدمات حاصل کرنے کا بھی وزیر اعظم کا اختیار ختم
🗓️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں پروفیشنلز کی تعیناتیوں
اپریل
اسد عمر نے مراد سعید کو مبارک باد دی
🗓️ 28 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بنی نے وزیر برائے مواصلات کو
دسمبر
کابل میں خوفناک آتشزدگی
🗓️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:افغان میڈیا نے اس ملک کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں
مارچ
میری حکومت کی ترجیح غربت، بدعنوانی اور بے روزگاری کے خلاف جنگ ہے:عراقی وزیراعظم
🗓️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم نے اپنی حکومت میں بدعنوانی کے خلاف
نومبر