?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف موجود تھے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزرا سے حلف لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حلف اٹھانے والے وفاقی وزرا میں مسلم لیگ ق چوہدری سالک حسین،مسلم لیگ ن کے جاوید لطیف،بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ شامل تھے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی کابینہ پہلے ہی حلف اٹھا چکی ہے جس میں 31 وفاقی وزراء، 3 وزرائے مملکت اور3 مشیر کابینہ میں شامل تھے۔ نون لیگ کے 13 وفاقی وزراء، 2 وزیر مملکت اور 1 مشیر کابینہ کا حصہ جبکہ پیپلزپارٹی کے 9 وفاقی وزیر ،1 وزیر مملکت اور ایک مشیر کابینہ میں شامل ہیں۔ جے یو آٖئی ف کے 4 وفاقی وزیر، ایم کیو ایم کے 2 وفاقی وزیر، بلوچستان عوامی پارٹی ، جمہوری وطن پارٹی اور ق لیگ کا ایک ایک وفاقی وزیر کابینہ میں شامل ہے، ایک مشیر کا عہدہ جہانگیر خان ترین گروپ کے عون عباس چوہدری کو دیا گیا ہے۔
رانا ثناءاللہ کو وزارت داخلہ، مریم اورنگریب کو اطلاعات ،مفتاح اسماعیل کو خزانہ ،احسن اقبال کو منصوبہ بندی اور اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون کا قلمدان دیا گیا ہے۔ شاہ زین بگٹی کو وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات، امین الحق کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، طلحہ محمود سفیران، مفتی عبدالشکور کو مذہبی امور ، مولانا عبدالواسع کو ہاوسنگ اور مفتی اسعد محمود کو وفاقی وزیر برائے مواصلات تعینات کیا گیا ہے۔
ایاز صادق کواقتصادی امور، خواجہ آصف کو توانائی، خورشید شاہ کو آبی وسائل، نوید قمر کو تجارت، عبدالقادر پٹیل کو وزیر برائے ہیلتھ ریگولیشن، شازیہ مری کووزیر بےنظیر انکم سپورٹ، مرتضیٰ محمود کو وزیر صنعت، شیری رحمان کو موسمیاتی تبدیلی، ساجد طور کو اوورسیز پاکستانی، عباد بھائیو کو نجکاری، احسان مزاری کو بین الصوبائی روابط کا قلمدان دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
کوئی بھی سفیر وزارت خارجہ کو اطلاع دئے بغیر کسی وزیر سے نہیں مل سکتا
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر
جنوری
امریکہ کی ایران اور انصار اللہ کے خلاف تازہ ترین ہرزہ سرائی
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران اور یمن کی
مارچ
بھارت کو آبی جارحیت کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ بیرسٹر سیف
?️ 29 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا
اگست
عمران خان کیسے کہہ سکتے ہیں کوئی آرمی چیف محب وطن ہے یا نہیں، جسٹس اطہر من اللہ
?️ 5 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی
ستمبر
اقوام متحدہ کے نمائندے کی مغربی انسانی حقوق کے جھوٹ پر کڑی تنقید
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا
اپریل
سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت بند کرنے کا امریکی ڈھونگ
?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے باضابطہ طور پر سعودی عرب کو
فروری
سری نگر میں جی 20 اجلاس کے انعقاد کے خلاف پاسبان حریت جموں کشمیر کا احتجاج
?️ 21 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں جی 20 ٹورزم
مئی
نیتن یاہو کا کولمبیا کے صدر کے خلاف بھڑکے
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: نتن یاہو نے سوشل نیٹ ورک پر لکھا کہ اسرائیل
مئی