?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق صدر پاکستان ٹک ٹک پر بھی موجود ہیں۔ صدر مملکت کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مثبت اور محرک جذبات کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ٹک ٹاک صارفین کے لیے متاثر کن ویڈیوز شیئر کرتے رہیں گے۔
ٹک ٹک پر صدر مملکت کی پہلی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ‘ میں پاکستان کا وہ خواب دیکھنے والا شخص ہوں جو ہر چیز میں روشنی کی ایک کرن دیکھ رہا ہے، میرے لیے پاکستان ایک آفتاب کی شکل اختیار کررہا ہے، نوجوان پاکستان کی تعمیر میں دلچسپی لیں یہ آپ کا ملک ہے’۔
ملک بھر میں ایک بار پھر ٹک ٹاک پر پابندی عائدخیال رہے کہ ٹک ٹاک ایپ پر پاکستان میں متعدد مرتبہ عدالتوں کی جانب سے پابندی لگائی جاچکی ہے جس کی وجہ ایپ کی جانب سے غیر اخلاقی مواد کو روکنے میں ناکامی بتائی جاتی ہے۔
پاکستان میں پابندی لگنے اور ہٹنے کے عمل سے دوچار رہنے والی ویڈیو شیئر اپیلی کیشن ٹک ٹاک پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اکاؤنٹ بنالیا۔صدر مملکت کے پاکستان میں فحش و نامناسب مواد کی وجہ سے تنازع کا شکار رہنے والی اپیلی کیشن پر اکاؤنٹ بنائے جانے پر سوال اٹھ گیا۔پوچھا جارہا ہے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے یہ قدم کیوں اٹھایا؟ سرکاری ٹوئٹ میں کہا گیا کہ اب صدر مملکت ٹک ٹاک پر بھی ہیں۔
ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ نئی نسل میں مثبت رجحانات کی ترویج کیلیے صدر مملکت ٹک ٹاک پر پیغامات جاری کریں گے۔اپنی پہلی ویڈیو میں صدر کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ اس ملک میں ایسے خواب دیکھنے والے شخص ہیں جو ہر چیز میں روشنی کی ایک کرن دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے لیے پاکستان ایک آفتاب کی شکل اختیار کررہا ہے۔صدر مملکت کی ٹک ٹاک پر موجودگی کی اطلاع پر لوگوں نے مختلف انداز میں ردعمل کا اظہار کیا، کچھ نے خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اب ٹک ٹاک پاکستان میں بند نہیں ہوگی۔وہیں کچھ لوگوں نے صدر مملکت پر طنز و تنقید بھی کی۔ صدر مملکت کے اس اعلان پر تنقید اور تعریف کرنے والے دونوں ہی اپنے جذبات کا خوب اظہار کررہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ولید جنبلاط کے لیے یحییٰ السنور کا شکریہ کے پیغام
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ اور اس
ستمبر
سعودی عرب میں سرکاری اہلکاروں کو حراست میں لینے کی مہم جاری
?️ 17 اپریل 2022سعودی حکام نے کل رات رشوت ستانی، غبن، بدعنوانی اور منی لانڈرنگ
اپریل
چینی فوج کی جنگی تیاریاں
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:آل آؤٹ وار کا مطلب ہے جنگ جیتنے کے لیے کسی
جولائی
خیبرپختونخوا عمران خان کا ہے اور یہاں پر صرف ان ہی کی چلے گی، سہیل آفریدی
?️ 13 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا
اکتوبر
تنقید کے بعد برطانیہ کی فلسطین کے متعلق سیاسی موقف مین ہچکچاہٹ
?️ 31 جولائی 2025تنقید کے بعد برطانیہ کی فلسطین کے متعلق سیاسی موقف مین ہچکچاہٹ
جولائی
وفاقی حکومت کو کرپٹو کرنسی پر قانون سازی کیلئے 2 ماہ کی مہلت
?️ 11 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو کرپٹوکرنسی پر قانون
اپریل
فلسطین کی جنگ عالم اسلام کی جنگ ہے:خالد مشعل
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:حماس کے بیرون ملک سربراہ نے کہا کہ صیہونیوں کے ساتھ
مئی
کیا جنیوا میٹنگ امریکہ روس تعلقات کے بحران کا خاتمہ ہے؟
?️ 20 جون 2021سچ خبریں:پچھلے ہفتے تک روس امریکہ تعلقات میں بحران کا عالم تھا
جون