پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو دھمکیوں کا رویہ ترک کرے۔ رانا ثناءاللّٰہ

رانا ثناءاللہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو احتجاجی دھمکیوں کا رویہ ترک کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پُرامن احتجاج کا رویہ رکھا تو لاہور میں جلسے کی اجازت مل جائے گی ورنہ قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدم استحکام پیدا کرنے اور ملک کو ترقی سے روکنا ایجنڈا ہے تو سختی سے روکا جانا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ پی ٹی آئی کہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی جہاں جلسے کی اجازت مانگے گی اس کی اجازت مقامی انتظامیہ دے گی، اگر مقامی انتظامیہ سمجھے گی کہ یہ پُرامن رہیں گے تو اجازت دے سکتی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ان کا ہر قدم معیشت کو ڈبونے اور ڈیفالٹ کرنے کی طرف اٹھتا ہے، انہیں جب بھی جلسہ کا موقع ملا ہے، پھر انہوں نے جو کیا وہ ان کے رویہ کا گواہ ہے۔ رانا ثناء نے کہا کہ ہم بیٹھ کر بات کرنے کے خواہاں ہیں، جب یہ اقتدار میں تھے ہم تب بھی بات کرنے کو تیار تھے۔

مشہور خبریں۔

سیکیورٹی فورسز نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 2 ڈرونز مار گرائے

?️ 14 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز نے

کوئٹہ: حسان نیازی ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے

?️ 26 مارچ 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی

قیدیوں کی رہائی معطل؛ وجہ؟

?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے

اسرائیلی وزیر جنگ کا ایک کارکن جاسوسی کے الزام میں گرفتار

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹز کے گھر کی صفائی کرنے والے

کیا پاکستان بھارت پر حملے کرنے والا ہے؟خواجہ آصف کی زبانی 

?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے وضاحت کی

ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، نگران وزیراعظم

?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے

مسائل کا حل سیاسی بیٹھک ہی ہے، بہت ہوگیا، اب پاکستان کو آگے بڑھنا چاہیے، بیرسٹر گوہر

?️ 14 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

سعودی اتحاد کی 185 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کےجنگی طیاروں نے گزشتہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے