?️
کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی ترقی کو کراچی کی ترقی سے منسلک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی ترقی شہر قائد کراچی کی ترقی سے منسلک ہے، ہم لوگوں کی پریشاں حالی کو نظر انداز نہیں کرسکتے وفاق، کراچی کے معاملات کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر ہاؤس میں جاری اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا، اجلاس کے دوران کراچی ٹرانسفارمیشن منصوبہ اور شہر کے بنیادیہ ڈھانچے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت کی زیر صدارت جاری اعلیٰ سطحی اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر بھی موجود تھے، اجلاس میں کرونا وائرس کی نئی لہر اور بڑھتے ہوئے کیسز بھی زیر بحث آئے۔
اجلاس کے دوران گورنر سندھ نے شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، سیوریج ، کچرے کا نظام اور ٹرانسپورٹ کی صورتحال اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق صدر مملکت کو آگاہ کیا جب کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے کرونا کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باعث چوتھی لہر شروع ہونے کے واضح اشارے ہیں۔
صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ عوام جلد سے جلد ویکسین لگوائیں اور وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کےلیے این سی او سی کی ہدایات پر عوام پر صورت عمل کریں۔ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ مؤثر فیصلہ سازی سے پاکستان کو دوسرے ممالک کی نسبت صورتحال سے بچنے میں بہت مدد ملی ہے۔
مشہور خبریں۔
دیرالزور میں امریکی جرم اور سخت ردعمل کی ضرورت
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:جمعہ کی صبح امریکی بمبار طیاروں نے دہشت گردانہ اور غیر
مارچ
پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط سیزفائر کا مطالبہ
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں مستقل اور غیر مشروط
مئی
امریکی حملے کے جواب میں ایران کے ردعمل پر عالمی تشویش میں اضافہ
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے حکم
جون
امریکہ کی فتنہ انگیز تجاویز کی بنا پر عمان کا اسرائیل کے ساتھ بتدریج سمجھوتہ: عرب میڈیا
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:اسباب معلوماتی تجزیاتی ڈیٹا بیس نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا
فروری
اب تک غزہ کی جنگ کے نتائج اور پیغامات
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ جو نسل
نومبر
مہنگائی میں شرح کمی واقع ہوئی ہے
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر19.82
جنوری
بجٹ ہماری پالیسی اور فیصلوں کی عکاسی کرے گا
?️ 5 جون 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد
جون
پنجاب میں وزیر اعلیٰ ق لیگ اور اسپیکر پی ٹی آئی کا ہو گا
?️ 29 مارچ 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان
مارچ