🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران کان کے بعد صدرِ مملکت عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے نے گزشتہ دنوں کورونا ویکسین لگوائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی پہلی ڈوز لگواچکا تھا تاہم دعا ہے کہ اللہ کورونا کے تمام متاثرین پر رحم فرمائے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بھی ویکسین لگوانے کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر کورونا ویکسین کے غیر فعال ہونے کے حوالے سے تبصرے کیے جانے لگے تھے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ عمران خان نے کورونا کی پہلی ڈوز لگوائی تھی اور کورونا ویکسین لگوانے کے بعد جسم میں اینٹی باڈیز بننے میں چند دن لگتے ہیں۔ یہی وجہ بنی کہ ویکسین لگوانے کے باوجود عمران خان کورونا کا شکار ہوئے۔ دوسری جانب صدر پاکستان عارف علوی بھی ویکسین لگوانے کےباوجود کورونا شکار ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گور نر سندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیردفاع کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیردفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔اب سے کچھ دیر قبل ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اللہ تمام کورونامتاثرین پر رحم کرے۔
مشہور خبریں۔
سعودی 2030 ویژن دستاویز
🗓️ 24 اگست 2023سچ خبریں:محمد بن سلمان کے سعودی عرب کے ولی عہد کے طور
اگست
اسلام آباد میں سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا
🗓️ 21 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں کوہسار کے علاقے سیکٹر
جولائی
امریکہ میں فلسطین کے حامیوں نے کرسمس کی تقریبات میں خلل ڈالا
🗓️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:نیو یارک شہر میں فلسطین کے حامیوں کی جانب سے زبردست
دسمبر
القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے عمران خان، بشریٰ بی بی کو دوبارہ طلب کرلیا
🗓️ 20 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے گزشتہ روز
مئی
امریکہ، عراق میں بجلی کے بحران کی سب سے بڑی وجہ
🗓️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:موسم گرما کی گرمی اور بجلی کی بندش عراق کے مستقل
جولائی
جولانی حکومت کا چیف آف اسٹاف مقرر
🗓️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ میجر جنرل نورالدین
جنوری
شمالی شام پر حملے دہشتگردوں کے فائدے میں ہیں:آیت اللہ خامنہ ای
🗓️ 19 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے قائد آیت اللہ
جولائی
کیا شام کا ہر شہری الجولانی سے راضی ہے؟
🗓️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے علاقے ادلب، جو طویل عرصے سے دہشتگرد تنظیم ہیئت
دسمبر