صدرِ مملکت عارف علوی بھی کورونا کا شکار ہو گئے

صدرمملکت کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران کان کے بعد  صدرِ مملکت عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے نے گزشتہ دنوں کورونا ویکسین لگوائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی پہلی ڈوز لگواچکا تھا تاہم دعا ہے کہ اللہ کورونا کے تمام متاثرین پر رحم فرمائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بھی ویکسین لگوانے کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر کورونا ویکسین کے غیر فعال ہونے کے حوالے سے تبصرے کیے جانے لگے تھے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ عمران خان نے کورونا کی پہلی ڈوز لگوائی تھی اور کورونا ویکسین لگوانے کے بعد جسم میں اینٹی باڈیز بننے میں چند دن لگتے ہیں۔ یہی وجہ بنی کہ ویکسین لگوانے کے باوجود عمران خان کورونا کا شکار ہوئے۔ دوسری جانب صدر پاکستان عارف علوی بھی ویکسین لگوانے کےباوجود کورونا شکار ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گور نر سندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیردفاع کے کورونا میں مبتلا ہونے ‏کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیردفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔اب سے کچھ دیر قبل ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اللہ تمام کورونامتاثرین پر رحم کرے۔

مشہور خبریں۔

شمالی غزہ میں مسجد اقصیٰ اور مغربی کنارے کی حمایت میں مظاہرہ

?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے شمال میں رہنے والے فلسطینیوں نے جمعہ

جو بائیڈن Lviv شہر پر راکٹ حملے کی جگہ سے صرف 10 منٹ کے فاصلے پر موجود

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:  روسی فضائیہ نے کل اعلان کیا کہ روسی فوج نے

کن ممالک میں آج شعبان کی آخری تاریخ ہے؟

?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:عرب ممالک کی بڑی تعداد نے آج شعبان کا مہینہ مکمل

قطر کا کردار ڈاکیہ کے لیے کیوں گرا ہوا ہے؟

?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے سیاسی مساوات میں قطر کے اقتدار میں

کل ملک بھر میں پیٹرول نہیں ملے گا

?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن میں

عدالتوں میں مقدمات کی وجہ سے فائیوجی کے لیے نیلامی نہیں ہوسکتی.پی ٹی اے

?️ 21 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے

امریکہ اور برطانیہ کا ایران کے خلاف صیہونی جہاز پر حملے کا الزام

?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:امریکی برطانوی وزرائے خارجہ انتھونی بلنکن اور ڈومینک روب صیہونی حکومت

فلسطینی عوام کی نسل کشی کے بارے میں وینزویلا کے صدر کا بیان

?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:نکولس مادورو نے دنیا بھر کے عیسائیوں سے فلسطینی عوام کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے