?️
کراچی (سچ خبریں) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شہرِ قائد میں بارش کے بعد منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں 300 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ کراچی کے نالوں میں 40 ملی میٹر برساتی پانی کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے بعد کی صورتحال پر پروپیگنڈا کیا گیا، کہا جارہا تھا نالے صاف نہیں کرائے، سارا پانی نالوں سے گزر کر ہی سمندر میں گیا۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں 600 نالے ہیں، بڑے نالے کے ایم سی کی ذمہ داری ہیں، بارش کہیں بھی ہو پانی کے ایم سی کے نالوں سے گزرتا ہے، 516 نالے گلی محلوں میں ہیں جو ٹاؤنوں کی ذمے داری ہیں، حکومت سندھ جماعت اسلامی کے9 ٹاؤنوں کو ہر ماہ 1 ارب روپے دیتی ہے، ٹاؤنوں کو اب تک 27 ارب روپے دیے جاچکے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کہاجارہا تھا کہ نالے صاف نہیں کرائے، یہ سارا پانی نالوں سے گزر کر سمندر میں گیا ہے، منگھوپیر میں بارش ہو یا لیاری میں، پانی نالوں سے گزرتا ہے، کراچی میں 300 ملی میٹر سےزائد پانی نالوں سے ہی نکالا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں7 اضلاع کی صفائی کیلئے ٹھیکے دیے تاکہ مشینری کم نہ ہو، تنقید برائے تنقید نہیں ہونی چاہیے، چند لوگ 300 ملی میٹر بارش کو چند منٹوں کی بارش بول رہے ہیں، میں باتیں نہیں دہرانا چاہتا کہ ماضی کی حکومتوں کے دور میں کیا ہوا۔


مشہور خبریں۔
روس کا جوہری نظریہ مکمل ہے: پیوٹن
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ
دسمبر
صیہونیوں کا ملک گیر الرٹ ان کی کمزور سیکورٹی کو ظاہر کرتا ہے: ہنیہ
?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل
مئی
یورپی یونین نے اخلاقی گراوٹ کا مظاہرہ کیا: البخیتی
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن
مارچ
2024 غزہ والوں کے لیے کیسا رہا ؟
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:2024 غزہ کے 20 لاکھ فلسطینیوں کے لیے نسل کشی، بمباری
جنوری
’بچوں کا قتل عام بند کرو‘، بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ کی خوبرو اور ورسٹائل اداکارہ دیا مرزا نے
نومبر
یہ زرد صحافت ہے، حبا بخاری خود سے متعلق جھوٹی خبریں شائع ہونے پر برہم
?️ 6 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنی ازدواجی زندگی اور
جون
او آئی سی ممالک کو فوری طور پر افغان عوام کی مدد کرنا ہوگی
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے
دسمبر
پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں۔ گورنر
?️ 6 جولائی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ
جولائی