?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی فوجی ادارے پینٹاگون نے اہم اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2020 میں امریکی فوج نے 23 عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے جن کا کوئی قصور نہیں تھا۔
تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2020 میں افغانستان میں فوجی آپریشن کے دوران 20 عام شہری ہلاک ہوئے، یمن، عراق، نائجیریا اور صومالیہ میں بھی امریکی فوج کے ہاتھوں عام شہریو ں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ زخمی افراد کی تعداد دس سے زائد ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس نے فوجی آپریشن کے دوران غیر ارادی طور پر حملے کی زد میں آنے والے افراد کے لیے تین ملین ڈالر کی رقم مختص کی تھی جس کی ادائیگی اب تک نہیں ہوئی۔
دیگر ممالک کی خفیہ تنظیموں کے اعداد و شمار پینٹاگون کے خلاف ہیں، غیر سرکاری تنطیم ائیر وارس کے مطابق دنیا بھر میں امریکی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے عام شہریوں کی تعداد 120 سے زائد ہے، افغانستان میں یونائیڈ مشن نے امریکی فوج کی کارروائیوں سے 89 لوگ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 31 ہے۔
بین الاقوامی ادارے ائیر وارس اور دیگر غیر سرکاری اداروں کے مطابق صومالیہ میں جہاں پینٹاگون صرف ایک شہری کی ہلاکت کو تسلیم کرتا ہے وہیں یہ تعداد سات ہے، جبکہ شام اور عراق میں 6 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار حقیقی اعداد و شمار سے بہت کم ہیں جبکہ متعدد ذرائع کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکی دہشت گرد فوج کے ہاتھوں صرف 2020 میں ہی ہزاروں بے گناہ شہری ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
چین ایک حقیقی مشکل ہے: بائیڈن
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: میکسیکو میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران
جولائی
پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں پھر تیزی آگئی
?️ 18 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں پھر تیزی
مئی
کون سے امریکی فوجی اڈے ایرانی میزائلوں کے نشانے پر ہیں؟
?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:خلیج فارس، عراق، شام اور دیگر علاقوں میں امریکی فوجی
جون
عمران خان کو ملنے والی خصوصی رعایتوں پر حکومت نالاں
?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور اس کے
مارچ
فردوس عاشق اعوان کا عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
?️ 19 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے عہدے
جولائی
روس کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش کے منتظر ہیں، روس پر اعتماد نہیں:یوکرینی صدر
?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا
مئی
برطانیہ فلسطینی عوام کے خلاف
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:لندن نے فلسطینی عوام کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسیوں کو جاری
نومبر
ہم نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے!: انگلینڈ
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اعلان کیا کہ وہ غزہ
نومبر