?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسیز کو سیف سٹی کے ساتھ لنک کر دیا۔
صوبائی دارالحکومت میں مریم نواز کا ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں شفافیت بہت ضروری ہے، دس ہزار 300 بچوں کے دل کا آپریشن کرنے سے انہیں نئی زندگی ملی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے استعمال سےصحت میں انقلاب لایا جاسکتا ہے، بچوں کی پیچیدہ ہارٹ سرجریز کے لیے ماہر سرجنز کی خدمات حاصل کی ہیں، ماضی میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو نہیں دی جاتی تھیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں ہر طرح کی ادویات موجود ہیں، غریب کا پیسہ کرپشن کی مد میں کسی کو نہیں کھانے دوں گی، کوشش ہو گی کہ علاج کے لیے کسی کو بھی دوسرے شہر نہ جانا پڑے، سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریض امیر نہیں ہوتے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں شعبہ صحت کے لیے 630 ارب روپے کا بجٹ رکھا ہے، صحت کے شعبے میں اونچ نیچ ہو جائے تو لوگوں کی زندگیاں بھی جا سکتی ہیں، شعبہ کی ترقی کے لیے بھرپور کام کیا جا رہا ہے، پنجاب کے عوام سہولیات سے بھرپور مستفید ہو رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بنیادی مرکز صحت میں بھی جدید سہولیات دی جا رہی ہیں، شکایات آتی ہیں سی ٹی سکین، ایم آر آئی کی مشین خراب ہے، اگر کوئی چیز خراب ہے تو اِسے ٹھیک کرایا جائے تاکہ مریضوں کو دربدر نہ ہونا پڑے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بہت بڑی تعداد میں ڈاکٹرز کے ڈیوٹی پر نہ ہونے کی شکایات آتی ہیں، ڈیوٹی اوقات میں اگر ڈاکٹر موبائل استعمال نہیں کریں گے تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی، شکایات کی وجہ سے یہ سخت فیصلہ کرنا پڑے، ساری ایمرجنسیز کو سیف سٹی کے ساتھ لنک کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
حوارہ کی صورتحال خراب ہونے کے ذمہ دار نیتن یاہو ہیں:سابق صیہونی وزیر جنگ
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر جنگ بینی گینٹز نے نابلس کے جنوب میں
فروری
اسرائیل کے شام پر قبضہ کرنے کی بنیادی وجہ کیا ہے؟
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کی حکومت کے خاتمے کے فوراً بعد صیہونی حکومت
دسمبر
چیٹ جی پی ٹی کا مفت استعمال کیسے کریں؟
?️ 26 جون 2023سچ خبریں:اوپن اے آئی کمپنی نے ابتدائی طور پر لانچ کیا جانے
جون
کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ دیا گیا
?️ 15 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} پی ایس ایل یعنی پاکستان سپر لیگ سیزن 6
فروری
امریکہ یوکرین کی جنگ میں براہ راست ملوث : روس
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ امریکیوں نے اعتراف
اگست
قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے عراقی وزیر خارجہ کی 5 تجاویز
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن
اگست
بلنکن 3 درخواستوں کے ساتھ تل ابیب کے لیے روانہ
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار Ha’aretz کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن، اسرائیلی
جنوری
پیوٹن کے سفر کا پیغام؛ یک قطبی دنیا کے خاتمے کا اعلان
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:روسی عرب ثقافتی مرکز کے سربراہ مسلم شیعتو نے اس بات
جولائی