🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ابھی ترجمانوں کی میٹنگ بلائی ہے، ای وی ایم ہی دھاندلی کو روکنے کا طریقہ ہے، کوئی بھی مسئلہ ہو لوگ ڈی چوک آجاتے ہیں، وزارت داخلہ تمام وزارتوں کی ذمہ دار نہیں ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہدا قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں، شہدا سے ہی وطن کی مٹی سرسبز ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، جرائم کو کنٹرول کرنے کی سب سے زیادہ ذمہ داری پولیس پر عائد ہوتی ہے، میں پولیس کی سیاست نہیں کرتا۔
معاشی حالات کی وجہ سے کرائم بھی بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں دسمبر سے پہلے اپنی فرانزک لیبارٹری کا کام شروع ہوجائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کو سرحدوں سے نہیں اندر کی سازشوں سے خطرہ ہے، ای وی ایم ہی ایک ذریعہ ہے جس سے انتخابات میں دھاندلی کو روکا جاسکتا ہے، اتحادیوں سے توقع ہے کہ وہ انتخابی اصلاحات کے قانون کے حق میں ووٹ دیں گے۔ اپوزیشن سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے اسلام آباد آئیں گے تو احسن طریقے سے معاملے کو دیکھا جائے گا۔
اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے احتجاج سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اتنا احتجاج لندن کے ہائیڈ پارک میں نہیں ہوتا جتنا ڈی چوک میں ہوتا ہے، صوبوں کا مسئلہ ہو تو وہ بھی ڈی چوک پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قانون کو ہاتھ میں نہیں لے گی تو ہماری طرف سے بھی کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔
مشہور خبریں۔
وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 1200 ارب روپے تک رکھے جانے کی تجویز
🗓️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم ساڑھے 27 فیصد
مئی
امریکہ افغانستان میں منجمد اثاثے جاری کرے: سینئر طالبان عہدیدار
🗓️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں: طالبان کے نائب وزیراعظم عبدالغنی برادر نے کہا کہ افغانستان
دسمبر
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
🗓️ 28 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی
اپریل
صیہونی حکومت میں زبردست اقتصادی بحران
🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں مقیم صہیونی خاندانوں میں سے پانچ فیصد کو
ستمبر
ہم غزہ میں کسی بھی فریق کی موجودگی کو قابض سمجھتے ہیں: حماس
🗓️ 16 فروری 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے الجزیرہ نیٹ ورک
فروری
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا اسلام آباد میں خطاب
🗓️ 6 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (جے سی ایس سی)
جون
یمنی میزائل کیسے تل ابیب پہنچا؟صیہونی میڈیا کا اعتراف
🗓️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے یمنی بیلسٹک میزائل کی خاص صلاحیتوں اور
ستمبر
صنعا پر سعودی اتحاد کے حملوں میں انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی
🗓️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے کہا
دسمبر