?️
اسلام آباد (سچ خبریں)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے پاکستان کے دورے پر آئے بِل گیٹس کے وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو مہمانوں کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہئے جس پر عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے طنزیہ ٹوئٹ کردیا۔
احسن اقبال کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بل گیٹس کوئی ماتحت اہلکار یا سیکرٹری نہیں تھے، عمران خان کو بِل گیٹس جیسے مہمانوں کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے۔انہوں نے مائیکروسافٹ کی مالیت ، سالانہ آمدنی اور پاکستان جی ڈی پی و سالانہ برآمدات کا بھی جائزہ لیا۔
سینئر لیگی رہنما نے کہا کہ مائیکروسافٹ کی مالیت 460 ملین ڈالر جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستان کی جی ڈی پی 280 بلین ڈالر ہے۔احسن اقبال کے مطابق مائیکروسافٹ کی سالانہ آمدنی 160 بلین ڈالر جبکہ پاکستان کی سالانہ برآمدات 25 بلین ڈالر ہیں۔احسن اقبال کی اس بے جا تنقید کے جواب میں شہباز گل نے لکھا کہ آپ کہیں پچھلے جنم میں ساس تو نہیں تھے؟
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی ملاقات میں بیٹھک پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیرملکی مہمان کو اس طرح سے بٹھانا بد تہذیبی اور تکبر ہے۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے عمران خان اور بل گیٹس کی ملاقات کی تصویر جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم اپنی نشست پر براجمان ہیں جبکہ میز کی دوسری طرف بل گیٹس بیٹھے ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا بائیڈن ٹرمپ کو شکست دے سکتے ہیں ؟
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ واحد ڈیموکریٹ نہیں
دسمبر
یمن کا امریکہ کو سخت جواب
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک نے اسرائیل کے خلاف مسلسل کارروائیوں کو
جنوری
جنگ بندی کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:20 جنوری سے جاری جنگ بندی کے باوجود صہیونی فوج
مارچ
غزہ کی جنگ کا اصلی مقصد کون ہے؟ UNRWAکی رپورٹ
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: UNRWA نے زور دیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ
مارچ
افغان فوج اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری
?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:افغان حکام کا کہنا ہے کہ اس ملک کے ہلمند ،
اگست
راکٹوں کے ذریعہ صیہونیوں تک اپنا پیغام پہنچائیں گے:حماس
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر رکن نے
مئی
اب شادی کا نہیں سوچ رہا، دو بچوں کیساتھ پُرسکون زندگی ہے، میکال ذوالفقار
?️ 4 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ میکال ذوالفقار نے ایک بار پھر اپنی دوسری
فروری
آنے والا مالی سال قوم کے لئے اچھا اور صحت والا سال ہوگا۔
?️ 29 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی
مئی