شہباز گل کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا

وفاقی وزیر شہباز گل کا ن لیگ پر طنزیہ وار

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کو ایک اور اہم عہدہ دے دیا گیا ۔ انہیں  پی ٹی آئی کی یوتھ ونگ کے فوکل پرسن مقرر کردیئے گئے ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ شہباز گل یوتھ ونگ فوکل پرسن کی حیثیت سے نوجوانوں سے متعلق امور کو دیکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کو پاکستان تحریک انصاف کی یوتھ ونگ کے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ، اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، شہبازگل یوتھ ونگ فوکل پرسن کی حیثیت سے نوجوانوں سے متعلق امور کو دیکھیں گے ، مستقبل میں پی ٹی آئی کی یوتھ کو پارٹی ٹکٹس سمیت اہم سیاسی ذمہ داریاں دینے پر غور کیا جارہا ہے ۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر شہباز گِل اس وقت وزیراعظم عمران خان کی میڈیا ٹیم میں تقرر و تبادلے کے بعد سے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط کی حیثیت سے بھی کام کر رہے ہیں ، شہباز گِل وزیراعظم کے معاون خصوصی کے طور پر تعینات ہونے والے 15ویں فرد ہیں اور یہ ملکی تاریخ کی پہلی وفاقی کابینہ ہے جس میں معاونین خصوصی کی اتنی بڑی تعداد موجود ہے ۔

ادھر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مسلم لیگ ن کی ایک اور آڈیو لیک ہونے کا اشارہ دے دیا ، پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک نئی آڈیو سامنے آنے والی ہے جس میں ن لیگ سے شریفوں کو نکالنے کی بات ہے ، ن لیگ میں پانچواں شخص بھی 4 کے ٹولے میں شامل ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور پکڑے جانے پر ان کی کوشش ہے کہ ن لیگ پر قبضہ کر لیا جائے ، لیگی رہنماؤں سے سوال ہے وہ پارٹی کو کیوں ٹیک اوور کرنا چاہتے ہیں؟

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ن لیگ سب کو فون کر کے کہہ رہی ہے کہ ڈیل ہو گئی ہے لیکن جب ہم نے ن لیگ سے سوال کیا تو وہ صفائیاں دے رہے ہیں ، ن لیگ سب سے کہہ رہی ہے کہ بات بن گئی ہے لیکن ہمارے انکشافات سے ان کی چیخ و پکار شروع ہو گئی ہے ، شریف فیملی نے ہر صحافی سے ڈیل کی بات کی ہے اور ڈیل کے بعد ساری شریف فیملی منظر عام سے غائب ہو گئی۔

مشہور خبریں۔

These 7 Creams Will Turn Your Feet Into Silky Little Nuggets

?️ 30 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

ٹرمپ کے حامیوں کی ممکنہ مسلح بغاوت

?️ 22 فروری 2021سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں نئی انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے ایک مہینے

محنت اور سختیاں جھیلے بغیر کسی قوم کو کچھ نہیں ملتا:آیت اللہ خامنہ ای

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ

غزہ امن کمیٹی کی رکنیت کے لیے ایک ارب ڈالر کی شرط؛ امن کی کوشش یا سیاسی تجارت؟

?️ 5 فروری 2026غزہ امن کمیٹی کی رکنیت کے لیے ایک ارب ڈالر کی شرط؛

امریکی موٹرسوار گروہ "انفائیڈلز” غزہ کی امدادی مراکز میں کیا کر رہا ہے؟

?️ 14 ستمبر 2025غزہ کی پٹی اس وقت شدید انسانی بحران کا شکار ہے۔ طویل

مغربی کنارے میں مزاحمت ناقابل تسخیر ہے: حماس

?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: حماس تحریک کے سربراہ محمود مرداوی نے کہا کہ ہم

BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket

?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

تائیوان چین کا حصہ ہے، پاکستان ون چائنا اصول کی پاسداری کرتا ہے، صدر مملکت

?️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے