🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسی نیشن کے معاملے کو ایک سازش قرار دے دیا ۔ وازشریف کی بیٹی اور کچھ ایم پی ایز نے مل کر یہ سازش تیارکی جس کا مقصد تھا کہ پاکستان میں ویکسی نیشن کا عمل ٹھیک نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر کو چینلجز سے دو چار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا میں غریب کو بچانا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کورونا میں مشکل حالات کا سامنا کیا۔ میں وزیراعظم سے یہ بھی کہتا رہا کہ لاک ڈاؤن نافذ کریں، ہر شخص لاک ڈاؤن کے حق میں تھا لیکن وزیراعظم عمران خان کو غریب کا احساس تھا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی اور کورونا کی ویکسین فراہم کی۔کورونا کی مشکل صورتحال میں ایک ملک نے ہمیں ریڈ لسٹ میں ڈال دیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی کورونا ویکسی نیشن کی جعلی انٹری کے معاملے پر شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف اور ن لیگی ایم پی ایز نے جعلی انٹری کی سازش کی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی واپسی کے بعد ویکسی نیشن کے عمل پر حملہ کیا گیا۔ نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن کا اندراج پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ جعلی ویکسی نیشن کے واقعے کے 6 کردار ہیں۔
نوازشریف کی بیٹی اور کچھ ایم پی ایز نے مل کر یہ سازش تیارکی۔ انہوں نے کہا کہ اس سازش میں چودھری شہباز،ابوالحسن ،عادل رفیق اور نوید نامی کردار شامل ہیں۔ سازش کا مقصد تھاکہ پاکستان میں ویکسی نیشن ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عادل رفیق کو ایم پی اے چودھری شہباز نے بھرتی کروایا۔ کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں ن لیگ خوردبرد کرتی رہی۔
ن لیگ ہی نے سب سے پہلے جعلی ویکسین کی خبرپھیلائی۔ شہباز گل نے بتایا کہ نوید نامی شخص ملک سے باہر بھاگا ہوا ہے ، نوید نامی شخص شاد باغ کا رہنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کس کس کونکالیں گے ،ہر ادارے میں یہ حرکت کرکے گئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو بنانے والی خاتون نے ذمہ داری لگائی ،ایم پی ایز نے عمل کروایا۔ مریم نوازکے بیان کےبعد بھارتی میڈیا نے بھی اس معاملے کو اُٹھایا ۔
مشہور خبریں۔
پاکستان میں ہمیں اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنا ہے: وزیراعظم
🗓️ 17 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ
جنوری
عیسائی اکثریتی ملک تنزانیہ کی مسلم خاتون سامعہ حسن نے ملک میں نئی تاریخ رقم کردی
🗓️ 20 مارچ 2021تنزانیہ (سچ خبریں) عیسائی اکثریتی ملک تنزانیہ کی مسلم خاتون سامعہ حسن
مارچ
آصف زرداری ایک اور کرپشن ریفرنس میں طلب
🗓️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف علی
نومبر
امریکہ میں قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ
🗓️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ ایک طرف صارفین کی طرف
اکتوبر
جنوبی لبنان میں مکانات نذرآتش؛نبطیہ اور التفاح علاقے پر اسرائیلی پروازیں
🗓️ 4 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنی نقل و حرکت
فروری
اقوام متحدہ کا سخت امتحان
🗓️ 11 مئی 2024سچ خبریں: آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی اقوام
مئی
2021 میں صرف ایک یمنی سرحد پر سعودی اتحاد کے ہاتھوں 1400 افراد شہید اور زخمی
🗓️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:صعدہ کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ 2021
جنوری
حکومت کے نئے ٹیکس اقدامات سے بلڈرز، ڈویلپرز اور کھاد فروخت کرنے والے متاثر
🗓️ 27 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کرنے کی
جون