لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سکھ کمیونٹی کی جانب سے ملنے والا قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرادیا، سکھ کمیونٹی نے شہباز گل کو گولڈن ٹیمپل ماڈل کا تحفہ دیا تھا یہ تحفہ انہیں کینڈا کے دورے کے دوران سکھ برادری نے دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی دورے کے دوران ملنے والے سرکاری تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے معاملے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے سکھ کمیونٹی کی جانب سے قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرا دیا، سکھ کمیونٹی نے شہباز گل کو گولڈن ٹیمپل ماڈل کاتحفہ دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق شہباز گل کو کینیڈا کے دورے کے دوران سکھ برادری نے تحفہ دیا تھا ، نایاب گولڈن ٹیمپل کے ماڈل کا کچھ حصہ سونے سے تیار کیا گیا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے گولڈن ٹیمپل ماڈل کو توشہ خانہ بھجوا دیا، اس حوالے سے معاون خصوصی شہباز گل نے گزشتہ ہفتے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کیا تھا ، کابینہ ڈویژن نے تحفہ موصول ہونے پر تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔