?️
اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات اور قطر کی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دونوں ریاستوں کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
جمعہ کو ہونے والی گفتگو میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے خصوصی دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت اور متنوع بنانے کے لیے اپنے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیراعظم کی مبارکباد کا جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے عید کے پرمسرت موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اماراتی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جسے شیخ محمد بند زید نے قبول کر لیا۔
متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔
بعد ازاں وزیراعظم نواز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمین بن حمد الثانی کو فون کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، وزیراعظم نے قطر کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق قطری امیر نے مبارکباد کا جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے بہترین دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان موجود مضبوط سیاسی اور اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا، انہوں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور مشترکہ دلچسپی کے تمام امور پر مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے قرضوں کی واپسی کے لیے بھی دعا کی جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ قوم کو درپیش تمام معاشی بحرانوں کی جڑ ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم نے حج کے موقع پر عازمین کو مبارکباد دی اور مسلم دنیا اور پاکستان کے لیے دعا کی۔
اپنے پیغام میں شہباز شریف نے زائرین سے انسانیت کے لیے خصوصی دعائیں کرنے اور مصائب کے خاتمے کی دعا مانگنے کی بھی اپیل کی، انہوں نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور وہاں کے مظلوم عوام کی حفاظت کے لیے بھی دعا کی۔
وزیراعظم نے قوم سے شہدا کے لیے خصوصی دعا کرنے کی بھی اپیل کی۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن نے پیوٹن کو امریکہ کا مذاق اڑانے کا موقع دیا: ٹرمپ
?️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کی شام اس ملک
ستمبر
پہلی بار حکومت عوامی مسائل کو حل کر رہی ہے: فرخ حبیب
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
اگست
سوڈانی فوج شہریوں کی حفاظت میں ناکام
?️ 16 جون 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
جون
فلسطین میں سعودی عرب نے سفیر کیوں بھیجا؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:گزشتہ روز علاقائی میڈیا نے فلسطین میں سعودی عرب کے پہلے
اگست
نیتن یاہو نے ہم سے سب کچھ چھین لیا: اسرائیلی صحافی
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: نیتن یاہو نے اپنی 75ویں سالگرہ اپنی رہائش گاہ پر
اکتوبر
نیپرا نے بجلی صارفین کیلئے ازسرنو سبسڈی سے متعلق فیصلہ جاری کیا ہے
?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی صارفین کیلئے ازسرنو
ستمبر
الاقصیٰ طوفان میں صہیونیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 350 تک پہنچی
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان کرنل رچرڈ ہیچ نے اعلان
اکتوبر
ایرانی وزیر داخلہ کا محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم
اگست