?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید الفطر کے پرمسرت موقع پر نیک تمناؤں کے اظہار کے ساتھ مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عرب کے برادر عوام کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ عید کی مبارکباد دی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 28 سے 30 اپریل 2022 کو اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت اور حکومت کی جانب سے پرتپاک استقبال اور فراخدلانہ مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
دورے کے دوران سعودی ولی عہد کے ساتھ اپنی گفتگو کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید بلند کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے اپنے پختہ عزم پر بھی زور دیا۔
سعودی علی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے عید کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سعودی ولی عہد نے دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے اور متنوع بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران طے پانے والی مفاہمت پر عملدرآمد کے عزم پر زور دیا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں قائدین نے دونوں برادر ممالک کے عوام کے باہمی مفادات کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد 28 اپریل کو اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔
تین روزہ غیر ملکی دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے مابین ملاقات بھی ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات، معیشت، سرمایہ کاری، تجارت کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کی روس کے لیے کیا حیثیت ہے؟
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: روسی صدر نے زور دے کر کہا کہ یوکرین کی
فروری
مراکش کے عوام کی غزہ ساتھ یکجہتی کا اظہار
?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: رباط۔ مراکشی دارالحکومت رباط میں فلسطینی عوام اور ان کے مقصد
نومبر
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ پر فواد چوہدری کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے
جنوری
مقبوضہ کشمیر پر بات چیت کرنے کے لیئے کشمیری رہنماؤں کا اجلاس طلب، کشمیری عوام نے نئی سازش قرار دے دیا
?️ 21 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر بات
جون
اسرائیل کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات نے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ صبح صیہونی حکومت نے دمشق اور اس کے اطراف میں
فروری
کورونا سے مزید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا
ستمبر
کوہستان میں 21 ارب روپے کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا
?️ 20 مئی 2025پشاور (سچ خبریں) کوہستان میں 21 ارب روپے کا ایک اور سکینڈل
مئی
یمن کے خلاف نیتن یاہو کے بیان پر یمن کا ردعمل
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
دسمبر