?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔زرداری نے کہا ہے کہ آپ کو مشکل سے وزیر اعظم بنایا ابھی فوری حکومت نہیں چھوڑنی‘ حوصلے سے اس کو چلائیں،مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کے موقف کی مشروط حمایت کردی۔
سینئر صحافی نعیم اشرف بٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت میں شامل پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمیں آصف علی زرداری نے وزیراعظم سے ملاقات کی ، اس دوران شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کو بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے سخت فیصلوں کے لیے لانگ ٹرم حکومت کا کہا ہے ۔
اس پر شریک چیئرمین پیپلزپارٹی نےکہا کہ ابھی فوری حکومت نہیں چھوڑنی کیوں کہ آ پ کو مشکل سے وزیراعظم بنایا ہے تو اب حوصلے سے حکومت کو چلائیں اور سخت فیصلوں کے لیے کوئی درمیانی راستہ نکالیں ہم ساتھ دیں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قائد ن لیگ نواز شریف کے موقف کی مشروط حمایت کی اور کہا کہ کچھ یقین دہانیوں کےساتھ نیا مینڈیٹ ہونا چاہئے۔
دوسری طرف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وزیراعظم کو فوری الیکشن کی تجویز دی ہے ، اس حوالے سے کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات ایک ہفتے میں ہو سکتی ہیں ، عام انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں فریش مینڈیٹ لیا جائے دیر کی تو بدنصیبی ہو گی ، اس کے علاوہ ایم کیو ایم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی خاطر سیاست کی قربانی دینا ہو گی، مشکل حالات میں ریاست کو دیکھنا ہے سیاست کو نہیں ۔
علاوہ ازیں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے حکومت میں شمولیت کو غلط فیصلہ قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے سب سے زیادہ مطالبات پی ٹی آئی کی حکومت میں مانے گئے ، عدم اعتماد پر نیوٹرل رہنا چاہیے تھا،مجبوری تھی نیوٹرل نہیں رہ سکے ، دو ہی آپشنز تھے یا عدم اعتماد کے ساتھ ہوتے یا مخالف ہوتے ، اب پارٹی کو اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ دے دیا ہے ، فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے میں صرف مشورہ دے سکتا ہوں۔

Short Link
Copied

مشہور خبریں۔
یوکرین جنگ پر مغرب کے پاس اتحاد کا فقدان: زیلینسکی
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جو اپنے ملک کی حمایت
مئی
صہیونیوں کے نقطہ نظر سے مزاحمتی حریک کی ڈرون طاقت
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے آسمانوں میں حزب اللہ کے "حسان” ڈرون کے
فروری
آئرلینڈ میں فلسطین کے حق میں مزدوروں کے احتجاج، پبلک سروسز متاثر
?️ 28 نومبر 2025 آئرلینڈ میں فلسطین کے حق میں مزدوروں کے احتجاج، پبلک سروسز
نومبر
صارفین کی سہولت کے لئے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف
?️ 20 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے
جولائی
جی 7 اجلاس کے بعد چین اور انگلینڈ کے درمیان سرد تعلقات
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کے این ٹی وی نے اپنے ایک مضمون میں لکھا
مئی
2025 میں شوبز کے وہ روشن ستارے جو ہم سے ہمیشہ کیلئے بچھڑ گئے
?️ 23 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) 2025 ایک ایسا سال جس میں شوبز کی دنیا
دسمبر
چین کی دنیا میں بڑھتی طاقت، امریکا کی بے چینی میں شدید اضافہ ہوگیا
?️ 12 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) چین اس وقت دنیا میں ایک اقتصادی اور عسکری
مارچ
خیبر پختونخوا: صوبےکی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ
?️ 16 جون 2021پشاور(سچ خبریں) 18 جون کو خیبر پختونخوا حکومت کا بجٹ 2021-22 پیش
جون