?️
سچ خبریں: شہاب نیوز ویب سائٹ کے مطابق جب صیہونیوں کی فلسطینی نوجوانوں سے قاسم سلمان عمران کے گھر کے اردگرد لڑائی ہو رہی تھی تو انہوں نے گھر کے مکینوں پر فائرنگ کر دی اور اس جھگڑے میں نصیر احمد زغل نامی 21 سالہ نوجوان شہید کر دیا گیا چھ دیگر فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر احمد زغل سر میں گولی لگنے سے شہید ہوئے۔ اس حملے کی کوریج کے دوران محمود فوزی اور لوئی السمحان نامی دو فلسطینی صحافیوں کے کندھے پر زخم آئے ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے ایک اور فلسطینی مجاہد کے سر میں زخم آئے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دوسری جانب الاقصی شہداء بٹالین نے بھی اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے قاسم سلمان عمران کے گھر کو گھیرے میں لینے والے صہیونی فوجیوں پر فائرنگ کی اور ان میں سے متعدد زخمی ہوئے۔ رہائشیوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ صہیونی فوجی چیخ رہے تھے اور دوسری فورسز سے ان کی مدد کے لیے کہہ رہے تھے۔
المیادین نیٹ ورک نے یہ بھی اعلان کیا کہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ الیمام خصوصی بٹالین کے ایک صہیونی فوجی کے سر میں گولی لگی ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔
ایک آڈیو فائل میں قاسم سلمان عمران نے فلسطینیوں سے کہا کہ وہ صیہونی فوج کے خلاف اپنا دفاع کریں اور صیہونی حکومت کے خلاف اپنی جنگ شہادت تک جاری رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ فلسطینی اتھارٹی مغربی کنارے میں مزاحمتی نوجوانوں کو گرفتار کر رہی ہے۔
فلسطینی ذرائع نے یہ بھی اعلان کیا کہ قاسم سلمان عمران نے تین گھنٹے کی لڑائی اور گولہ بارود ختم ہونے کے بعد صہیونیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔


مشہور خبریں۔
کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک پارٹی کیے نام پر کافی ووٹ حاصل کیے
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: جمعہ کو ہونے والی ورچوئل ووٹنگ میں امریکہ کی نائب
اگست
قدس فورس کے سربراہ کا صیہونیوں سے خطاب
?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسدران کی قدس فورس کے کمانڈر نے کہاکہ میں
مئی
سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں آپریشن، انتہائی مطلوب خارجی سمیت دو دہشت گرد ہلاک
?️ 11 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے تیمرگرہ میں آپریشن کرتے ہوئے انتہائی
اپریل
ایرانی صدرابراہیم رئیسی ساتھیوں سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان
مئی
کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر پابندیوں کا عندیہ
?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک
جولائی
افغانستان کے لیے عالمی امداد میں 30 فیصد کمی کا امکان
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ترقیاتی دفتر نے کہا کہ افغانستان کو دی
اپریل
انتہا پسند یہودیوں کے فلیگ مارچ کے موقع پر فلسطینیوں پر شدید تشدد، درجنوں افراد زخمی ہوگئے
?️ 17 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) انتہا پسند یہودیوں کے فلیگ مارچ کے
جون
ملکہ مر گئیں پر ان کے مخالفین کو آج بھی سزا دی جاری ہے،برطانوی انسانی حقوق!
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: برطانوی عدالت نے جمعرات کے روز سابق ملکہ الزبتھ دوم
اکتوبر