شمالی وزیرستان میں فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 جوان شہید

?️

شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ، کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2گرفتار کرلیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ سپاہی عمران اللہ اور ضلع اپر دیر کے 21 سالہ سپاہی افضل خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی عمران اللہ اور سپاہی افضل خان کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے اور اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کی راہ میں آہنی دیوار ہیں، پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے اور اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

ادھر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت پر لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جوان مادرِ وطن کے بہادر سپوت تھے۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم اپنے جوانوں سپاہی عمران اللہ شہید سپاہی افضل خان شہید کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم دہشتگردوں کو پہلے بھی شکست دے چکی، اب ان کا نام و نشان تک نہ چھوڑنے کا عزم رکھتی ہے۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے 2 سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اپنے بیان میں انہوں شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطاکرے

مشہور خبریں۔

کیا محمد بن سلمان تخت شاہی کے قریب پہنچ چکے ہیں؟

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں شاہ سلمان کی بگڑتی ہوئی جسمانی حالت اور

دنیا میں اسلحہ برآمد کرنے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں تین اسرائیلی کمپنیاں شامل

?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:اسٹاک ہوم انٹرنیشنل سینٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا

پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر اتفاق

?️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور روس نے کراچی تا قصور گیس پائپ

امریکہ میں فلسطین کے حامیوں نے کرسمس کی تقریبات میں خلل ڈالا

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:نیو یارک شہر میں فلسطین کے حامیوں کی جانب سے زبردست

سعودی بادشاہ کی قابل اعتراض غیر موجودگی، کیا شاہ سلمان بیمار ہیں؟

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:  سعودی بادشاہ کی طویل غیر حاضری اور مختلف مواقع پر

آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، جسٹس منصورعلی شاہ

?️ 27 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصورعلی

بلاول نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی۔ آصفہ بھٹو

?️ 19 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور خاتون اول آصفہ

صہیونی جیلیں فلسطینی بچوں کے لیے ذبح خانے

?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:بچوں کی قاتل صیہونی حکومت فلسطینی بچوں کو بھی نہیں بخشتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے