امریکی شہریوں کا وائٹ ہاؤس کے سامنے انوکھا احتجاج

امریکی

?️

سچ خبریں: ہزاروں امریکی شہریوں نے غزہ کی جنگ میں جھوٹی سرخ لکیر کھینچنے پر جو بائیڈن کے خلاف نعرے لگائے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں امریکی شہریوں نے بائیڈن حکومت کی غزہ جنگ کے بارے میں ناکارہ پالیسیوں کے خلاف وائٹ ہاؤس کے باہر سرخ لکیر کے نام سے مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بائیڈن کو ابھی تک یقین نہیں آیا کہ آیا غزہ میں کوئی جنگی جرم ہوا ہے!

مظاہرین نے بائیڈن حکومت کی ناکامی پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ کی جنگ اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حکومت کی نسل کشی کو روکنے میں ناکامی پر نعرے لگائے کہ واشنگٹن ڈی سی سے فلسطین تک ہم سرخ لکیر ہیں۔

مظاہرین نے علامتی طور پر ایک لمبی سرخ پٹی اٹھا رکھی تھی جو اس سرخ لکیر کی نمائندگی کرتی تھی جسے صہیونی حکومت نے فلسطینیوں کے قتل عام اور خاص طور پر رفح میں زمینی کارروائی کے دوران پار ،انہوں نے جو بائیڈن کی پالیسیوں اور فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموشی کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے ایک بینر بھی اٹھا رکھا تھا جس میں اسرائیلی حملے میں جان بحق ہونے والے فلسطینیوں کے نام درج تھے، زیادہ تر مظاہرین نے سرخ لباس پہنا ہوا تھا اور وہ نعرہ لگا رہے تھے کہ بائیڈن کی سرخ لکیر جھوٹی ہے، بچوں پر بمباری دفاع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ کا بائیڈن کو نقصان

واضح رہے کہ اس مظاہرے کا نام "سرخ لکیر ” اس لیے رکھا گیا کیونکہ وائٹ ہاؤس کے حکام بشمول بائیڈن نے مئی میں رفح میں صہیونی حکومت کی زمینی کارروائی سے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کے جنوبی علاقے میں ایک ملین پانچ لاکھ غیر فوجی موجود ہیں اور یہ علاقہ امریکی سرخ لکیر ہے، تاہم اب واشنگٹن رفح میں تل ابیب کی بربریت پر خاموش ہے۔

مظاہرین نے لمبی سرخ پٹی لہراتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم امریکی عوام صہیونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف سرخ لکیر ہیں۔

مشہور خبریں۔

قانون سازی ہو اور گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے، جسٹس محسن اختر کیانی

?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر

پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی

?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) عالمی پلیٹ فارم ٹک ٹاک استعمال کرنے والے

مادورو: ہم غلاموں کے لیے امن نہیں چاہتے

?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نے اپنے ملک کے خلاف امریکی حکومت

لاوروف کا مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی پالیسی کے بارے میں انتباہ

?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک خصوصی انٹرویو

عیسائی پادری کی بیت المقدس کے خلاف صیہونی سازشوں کی مذمت

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:مغربی کنارے کے یونانی آرتھوڈوکس آرچ بشپ عطااللہ حنا نے بیت

ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں

?️ 15 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر اقتصادی دباؤ میں مزید اضافہ

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت پر اقوام متحدہ کا ردعمل

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی

دوا اور ڈاکٹروں کے اخراجات کی فنڈنگ امریکہ کے لئے سرفہرست

?️ 24 فروری 2023سچ خبریں: Axios-Ipsos پول نے جمعرات کو ظاہر کیا کہ طبی بلوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے