?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اعلان کیا ہے کہ 2023 میں غزہ میں اس ادارے کے 135 کارکنان جاں بحق ہوئے ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے غزہ کی جنگ میں ہونے والے انسانی نقصان پر تنقید کی ہے۔
گوٹیرس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے اپنے صفحے پر لکھا کہ 2023 مین اقوام متحدہ کے مقتول کارکنان کی یاد منانے کی تقریب کے بعد سے بھی بہت سے فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امدادی کارکنوں کو کیوں قتل کیا گیا؟
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال کے دوران اقوام متحدہ کے 188 کارکنان نے اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے جان دی، جن میں سے 135 کا تعلق غزہ سے تھا، جہاں انہیں صہیونی فوجیوں نے قتل کیا جو کسی تنازعہ میں اقوام متحدہ کے کارکنان کی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
گوٹیرس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جمعرات کو اقوام متحدہ کے جاں بحق ہونے والے کارکنان کی یاد منانے کی تقریب کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے دوران مزید غیرنظامی ہلاکتیں دیکھنے کو ملی ہیں، یہ صورتحال ناقابل قبول ہے اور اس بربریت کو روکنا ضروری ہے۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اسرائیلی حکومت کو بچوں کے قتل عام کی وجہ سے بلیک لسٹ میں شامل کرنے پر تل ابیب کو غصہ دلایا تھا۔
مزید پڑھیں: رواں سال میں غزہ میں اقوام متحدہ کے کتنے اہلکار مارے گئے ہیں؟
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں صہیونی حکومت کی بربریت کے دوران 15500 فلسطینی بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے
?️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر
مئی
اردن میں اخوان المسلمین پر پابندی؛ سیاسی اسلام کے خلاف نئی ریاستی حکمت عملی
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:اردن نے اخوان المسلمین کی سرگرمیوں کو غیر قانونی قرار
مئی
لبنانی حکومت کے خلاف نئے امریکی فوجی اور اقتصادی خطرات
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے لبنان کو خبردار
ستمبر
یمنی فضائی دفاع نے امریکی ایگل اسکین جاسوس طیارے کو مار گرایا
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری نے
دسمبر
کیا صیہونی جنگی کابینہ کے ہوتے ہوئے غزہ جنگ جیتی جا سکتی ہے؟صیہونی حزب اختلاف کی رائے
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حزب اختلاف کے رہنما نے نیتن یاہو کی کابینہ
مئی
اسرائیل کی بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے آپریشن میں فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیل
جنوری
مراد علی شاہ کا پانی چوری کیخلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
?️ 6 مئی 2022کراچی(سچ خبریں) وزیراعلی سندھ نے سندھ بھر میں پانی کی چوری کے
مئی
سعودی وزیر دفاع کی یمن میں امارات کے فوجیوں کو تنبیہ
?️ 27 دسمبر 2025سچ خبریں: خالد بن سلمان، سعودی عرب کے وزیر دفاع نے کہا ہے
دسمبر