?️
راولپنڈی (سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، 2 دہشت گرد جہنم واصل۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی آپریشن کیا گیا۔ دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کیا گیا۔
اس دوران دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ علاقے سے دہشت گردوں کے صفایا کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز بھی سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا اور 5 دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے۔ جبکہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی شہید ہوگئے تھے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی نوزائیدہ کابینہ کے خلاف صیہونی سڑکوں پر ہنگامہ
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے ہاتھوں عدالتی نظام کی طاقت
جنوری
چین کے نیشنل ٹائم سینٹر پر امریکی سائبر حملہ
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: چین کی وزارتِ امنیت ملک نے ایک بیان جاری کرتے
اکتوبر
جنگ میں شمالی بستیوں کا معاشی نقصان جنوبی علاقوں سے زیادہ
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں:گزشتہ 120 دنوں کے دوران صہیونی دشمن کے ٹھکانوں کے خلاف
فروری
صیہونی حکومت نے "مسجد ابراہیمی” کو فلسطینی نمازیوں کے لیے بند کر دیا
?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: مغربی کنارے میں اپنے جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات کو
نومبر
یمنی فوج کا اپنی طاقت کا مظاہرہ
?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان کے ملکی فوجی صنعت کی ایک
مارچ
یمن میں جنگ کے خاتمے کا وقت آگیا ہے
?️ 21 مارچ 2022سچ خبریں: قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے زور دے کر کہا
مارچ
غزہ میں صہیونی ایجنٹوں کا انجام
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:غزہ سے صیہونی فوجی انخلا کے بعد غزہ میں ایسے گروہ
اکتوبر
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ؛امریکی اتحاد کی تصدیق
?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:اامریکی اتحاد کے ترجمان نے مغربی عراق میں واقع عین الاسد
مارچ