🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی فراز نے مفتی منیب الرحمٰن کے شوال کے چاند کی رویت سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مفتی منیب کا چاند کی رویت کو متنازع بنانے کے حوالے سے بیان قابل مذمت ہے۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور موجودہ وفاقی وزیرِ سائنس اور ٹیکنالوجی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مفتی منیب کا چاند کی رویت کو متنازع بنانے کے حوالے سے بیان قابل مذمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رویت ہلال کمیٹی نے شرعی اصولوں کے مطابق فیصلہ کیا انہوں نے مفتی منیب کے بیان کا حوالا دیتے ہوئے کہا کہ ‘یہ بیان انتہائی غیر ذمہ درانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے’۔
شبلی فراز کا یہ بیان مفتی منیب کے اس اعلان کے رد عمل میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جمعہ کے روز ایک روزے کی قضا ادا کریں گے۔
علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چاند کی رویت سے متعلق کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں 2 شوال المکرم کا چاند، جس کا مشاہدہ لاکھوں لوگوں نے کیا۔
وزارت کے بیان میں مزید کہا گیا کہ پوری پاکستانی قوم مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے کل (بدھ) کے فیصلے کو سراہا رہی ہے، شکر الحمد للہ رب العالمین۔
اس سے قبل پاکستان میں چاند کی رویت کا اعلان کرنے والی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے عوام کو ایک روزہ قضا رکھنے کی تجویز دی تھی۔
نماز عید الفطر کے اجتماع کے دوران خطبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم حکمرانوں کی مرضی پر روزہ قربان نہیں کرسکتے، میں خود بھی کل (جمعے کو) اس روزے کی قضا رکھوں گا’۔
انہوں نے کہا تھا کہ ‘جو لوگ اعتکاف میں بیٹھے ہیں وہ بھی ایک روزے کے ساتھ اعتکاف کی قضا ادا کریں’۔مزید پڑھیں: شوال کا چاند نظر آ گیا، پاکستان میں کل عیدالفطر ہو گی ان کا کہنا تھا کہ ‘میں یہ نہیں کہتا کہ روزہ سب کل ہی رکھیں، آئندہ رمضان سے قبل کبھی بھی یہ قضا ادا کی جاسکتی ہے’۔
دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ایک رکن مفتی یاسین ظفر کی ایک لیک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں انہوں نے کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے قبل مفتی منیب الرحمٰن کو یاد کیا۔
ویڈیو میں انہیں ایک ٹیلی فون کال پر کسی سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا گیا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ‘مفتی منیب الرحمٰن صاحب یاد آرہے ہیں اس وقت، حقیقت تو یہ ہے کہ بڑے کمزور لوگ ہیں یہ’۔انہیں مزید یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ‘انہیں یکجہتی، وحدت کا دورہ پڑا ہے اس لیے یہ ایسا کر رہے ہیں’۔
اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس کے مطابق مفتی منیب الرحمٰن کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے موجودہ رکن اور جامعہ نعیمیہ کے سربراہ مولانا راغب نعیمی کا بیان بھی سامنے آیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 1967 میں جمعہ کو عید آنے پر رویت ہلال کمیٹی سے جمعرات کو عید کروائی گئی، اس وقت 5 بڑے علما نے فیصلے سے انکار کیا تو انہیں 2 ماہ مچھ جیل میں رکھا گیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ مفتی الیاس اور مفتی منیب سمیت دیگر علما کا ماننا ہے کہ عید کروانے کی ذمہ داری حکومت پر ہوتی ہے لہٰذا شرعی طور پر جمعہ کو چھوڑ کر ایک روزے کی قضا کرلی جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے 12 مئی کو نماز مغرب کے بعد طویل انتظار کرواتے ہوئے رات 11 بجے کے بعد یکم شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ 13 مئی کو عید الفطر منائی جائے گی، جس کی وجہ سے عوام انتہائی حیران و پریشان ہوگئے تھے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی جنوبی افریقہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش؛ وجہ؟امریکی جریدے کا انکشاف
🗓️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب کی
ستمبر
بین الاقوامی پروازوں کے داخلے پر 20 اپریل تک پابندی عائد
🗓️ 5 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام بین
اپریل
10 Fashion Stories From Around The Web You Might Have Missed This Week
🗓️ 6 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
نیٹو مولڈووا کو ہڑپ کرنے کے درپے!
🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اگرچہ مولڈووا
دسمبر
امریکی کانگریس نے اسرائیل پر تنقید کرنے والی رکن کے ساتھ کیا کیا؟
🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے صیہونی حکومت پر تنقید اور فلسطین
نومبر
2025 میں عمران خان جیل سے رہا ہوجائیں گے لیکن سیاست میں کردار ختم ہوجائے گا، سعید غنی کا دعویٰ
🗓️ 3 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے دعویٰ
جنوری
اسد عمر نے مراد سعید کو مبارک باد دی
🗓️ 28 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بنی نے وزیر برائے مواصلات کو
دسمبر
ایران میں سیکڑوں قیدیوں کی سزا میں کمی اور معافی
🗓️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:ایرانی روحانی پیشوا سید علی خامنہ ای کو متعدد قیدیوں کی
مارچ