بشریٰ انصاری فون پر والدہ سے اپنی بہن سنبل بن کر کیوں بات کرتی ہیں؟

شریٰ انصاری فون پر والدہ سے اپنی بہن سنبل بن کر کیوں بات کرتی ہیں؟

?️

کراچی (سچ خبریں) سینئر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے وہ کئی بار اپنی بیمار والدہ سے اپنی بہن سنبل بن کر بات کرنے پر مجبور ہوئی ہیں، ان کی  بہن سنبل شاہد کے انتقال کے بارے میں ان کی والدہ کو علم نہیں ہے۔وہ رواں سال کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گئیں۔

بشریٰ انصاری نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی بہن سنبل شاہد کے انتقال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کئی بار ایسا ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی بیمار والدہ کے فون پر اپنی بہن سنبل بن کر بات کی‘۔انہوں نے کہا کہ ’ان کی والدہ کافی عرصے سےبہت بیمار ہیں اور بستر پر ہیں اس لیے ہم نے انہیں سنبل کے انتقال کے بارے میں کچھ نہیں بتایا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ’ہم نے انہیں بتایا کہ سنبل سان فرانسسکو گئی ہے اور  کورونا کی وجہ سے وہاں سے کوئی فلائٹ پاکستان نہیں آرہی ہے‘۔بشریٰ انصاری نے بتایا کہ’وہ یہ برداشت نہیں کرسکیں گی اور اگر وہ بچ بھی گئیں تو ہم اس تکلیف کو نہیں دیکھ پائیں گے جس سے وہ گزریں گی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ وہ کافی حد تک اپنی بہن سنبل جیسی لگتی ہیں اس لیے وہ  اپنی والدہ کو واٹس ایپ پر کال کرتی ہیں اور ظاہر کرتی ہیں کہ وہ امریکہ سے بات کر رہی ہیں‘۔انہوں نے والدہ کے بارے میں مزید بتایا کہ’ ایک دن ان کی اٹینڈنٹ نے اداکارہ کو فون کیا کہ وہ سنبل سے بات کرنے پر بضد ہے اس لیے اب وہ والدہ سے سنبل بن کر بات کرتی ہیں‘۔

خیال رہے کہ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کا رواں سال  مئی  میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال ہوگیاتھا۔ اداکارہ سنبل شاہد ڈرامہ سیریل’ٹاکے کی آئے گی بارات‘، ’پانی جیسا پیار‘، ’دیکھو چاند آیا‘ اور مزید کئی مشہور ڈراموں میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور تھیں۔

مشہور خبریں۔

مغرب نے اپنی بقا کے لیے جنگ کی پالیسی اپنا رکھی ہے:بشار الاسد

?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:شام کے صدر نے بیلاروس کے وزیر اعظم سے ملاقات میں

امریکا کے لیئے اب افغانستان سے بھاگنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں

?️ 13 مارچ 2021(سچ خبریں) بائیڈن انتظامیہ نے افغان امن عمل میں آنے والے ڈیڈ

ابوعبیده کا اسرائیلی مزدوروں کے خلاف سخت انتباہ

?️ 10 فروری 2026 سچ خبریں: قسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیده نے اسرائیلی فوج کے

شام کے خلاف اسرائیل کی نئی سرحدی خلاف ورزیاں

?️ 20 اپریل 2026 سچ خبریں:شام کے مقامی ذرائع نے جنوبی شام میں قنیطرہ کے

تل ابیب غزہ میں ایک ناقابل شکست فتح کی تلاش میں 

?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیل الیوم اخبار کے عسکری تجزیہ کار یوف لیمور  نے اس

صیہونی حکومت کو جنگ بندی میں کوئی دلچسپی نہیں:قطر 

?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن نے اسرائیل پر الزام

جرمنی کے کرسمس بازار پر گاڑی سے حملہ، کم از کم 11 افراد ہلاک

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:جرمنی کے شہر ماگڈبرگ میں کرسمس بازار پر ایک گاڑی کے

صہیونی فوج کے 100 اعلیٰ افسروں کی شناخت ظاہر کرنے پر حنظلہ کا بیان

?️ 26 اپریل 2026 سچ خبریں:ہیکنگ گروپ حنظلہ نے ایک بیان میں صہیونی حکومت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے