?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے۔پارلیمنٹ میں مشترکہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر صحافی نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ آپ اتنی ملاقاتیں کررہے ہیں کوئی پریشانی تو نہیں؟۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے صحافی کو جواب دیا کہ میں کس سے ملاقاتیں کررہا ہوں؟۔
صحافی نے وزیراعظم سے دوبارہ سوال کیا کہ اپوزیشن کہتی ہے آج آپ کو سرپرائز ملے گا۔ جس پر وزیراعظم نے جواب صحافی کو جواب دیا کہ جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے، جو بھی مخالف کرے گا میں اس سے بہتر کروں گا۔
بعدازاں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے آج پیش ہونے والے بلز کے حوالے سے ارکان کو اعتماد میں لیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس قانون سازی میں میرے کوئی ذاتی مقاصد نہیں، ملک کا مستقبل شفاف جمہوریت اور شفاف الیکشن سے جڑا ہے، ملک میں صاف و شفاف انتخابات کی بنیاد رکھنے میں آپ کا کردار ہوگا، ارکان پارلیمنٹ کے مسائل سے آگاہ ہوں، انشاء اللہ جلد سب کی شکایتیں دور ہوں گی، سمندر پار پاکستانی اس ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہیں، انہیں بھی ووٹ کا حق ملنا چاہیئے۔


مشہور خبریں۔
عراق جنگ سے نئی دستاویزات: "صدام کی حکومت کی تبدیلی لندن میں حکومت کی تبدیلی کا باعث بن سکتی تھی”
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: عراق پر امریکہ اور برطانیہ کے حملے سے پہلے کی
جولائی
برطانیہ روس یوکرین امن معاہدے کے مخالف
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیریس نے جمعرات کو روس یوکرین
مئی
طالبان نے بھارتی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے شدید دھمکی دے دی
?️ 17 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے افغانستان میں سازشیں کرنے اور
جولائی
اسرائیل کی عراق پر امریکی یلغار سے نقل: سویڈش تجزیہ کار
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:سویڈش تجزیہ کار گرِگ سیمون نے اسرائیل کے حالیہ حملے
جون
کیا ایک اور ہیروشیما بننے والا ہے؟
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: معروف امریکی صحافی نے جمعرات کو باخبر اسرائیلی ذرائع کے
اکتوبر
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ
?️ 10 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں
جون
گزشتہ ماہ کے دوران فلسطینیوں کے خلاف 260 انتظامی وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور رہائی پانے والے افراد کے بورڈ نے اعلان
فروری
صیہونی حکومت کا ایرانی غیرنظامیوں اور میڈیا پر حملہ
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: برونو روڈریگز، کوبا کے وزیر خارجہ، نے آج منگل کو سوشل
جون