?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں وفاقی وزیر شبلی فراز اور (ن) لیگی سینیٹر افنان اللہ آپس میں الجھ پڑے۔سینیٹر تاج حیدر کی زیرصدارت پارلیمانی امور کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کمیٹی میں پیش کی جب کہ اس دوران سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پرکمیٹی کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر کمیٹی میں موجود وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ آپس میں الجھ پڑے جس کے باعث دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ میں اس مشین کو سمجھتا ہوں، اس پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آپ اس مشین کو ٹیسٹ کیے بغیر تبصرہ کررہے ہیں،شبلی فراز نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں سفارش کروں گا آپ کو تمغہ ٹیکنالوجی دیا جائے۔
شبلی فراز کے طنز پر سینیٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ مجھ سے پہلے آپ کو تمغہ ملنا چاہیے۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے کمیٹی کو بتایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیلئے ٹینڈر ہوگا، اس پر سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اگر مشین کیلئے ٹینڈر ہوگا تو ہم اس مشین کو کیوں چیک کریں۔شبلی فراز نے کہا کہ ہماری اپوزیشن نے اس مشین کو ٹیسٹ کرنے سے بھی انکار کیا، اس پر مصطفیٰ نواز کا کہنا تھا کہ یہ مشین استعمال ہی نہیں ہونی تو کیوں ٹیسٹ کریں۔
پی پی رہنما کے بیان پر شبلی فراز نے ان سے مکالمہ کیا کہ آپ مجھ سے عمرمیں چھوٹے ہیں، میری بات میں مداخلت نہ کریں۔اس موقع پر ایک بار پھر سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ہم تین گھنٹے سے اس مشین کیلئے بیٹھے ہیں، اس پر شبلی فراز نے جواب دیا کہ آپ مجھ پر احسان نہیں کر رہے۔


مشہور خبریں۔
بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی
جنوری
پاکستان سے کس بارے میں بات کریں گے؟مودی کا سخت مؤقف
?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جنگ بندی کے بعد
مئی
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالرز کی منظوری دیدی
?️ 15 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ
جون
جرمنی میں گیس کی قلت
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:جرمن حکام کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ
مارچ
صدرِ مملکت عارف علوی بھی کورونا کا شکار ہو گئے
?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران کان کے بعد صدرِ مملکت عارف
مارچ
غزہ کی تباہی کی تصاویر شائع کرنے پر پابندی
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی ریژیم کے میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حکومت
جولائی
سڈنی میں امریکی قونصل خانے کی تباہی
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: سڈنی میں امریکی قونصل خانے کی عمارت میں گزشتہ نصف
جون
بھارتی ڈیلٹا وائرس سے متعلق اسد عمر کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور این سی
جولائی